• AA+ A++

شیخ نے مصباح میں اور سید نے جمال الاسبوع میں اعمال جمعہ کے ضمن میں فرمایا ہے کہ روز جمعہ زیارت حضرت رسولؐ اور زیارت ائمہؑ کا پڑھنا مستحب ہے

امام جعفر صادقؑ سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص اپنے شہر میں ہو اور وہ روضہ رسول جناب امیر المومینن سیدہ فاطمہ زہراؑ حضرات حسنینؑ اور دیگر ائمہؑ کے مزارات کی زیارت کرنا چاہتا ہوتو وہ روز جمعہ غسل کرے اور پاکیزہ لباس پہنے اور شہر کے باہر صحرا اور میدان میں جائے اور ایک دوسری روایت کے مطابق اپنے مکان کی چھت پر جاکر چاررکعت نماز پڑھے۔ اس میں جو سورہ بھی یاد ہو اس کی قرات کرے اور تشہد و سلام کے بعد اٹھ کھڑا ہو اور قبلہ رخ کھڑے ہو کرپڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ

آپ پر سلام ہو اے نبیؐ اور اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِیُّ الْمُرْسَلُ وَالْوَصِیُّ الْمُرْتَضی

آپ پر سلام ہو اے خداکے بھیجے ہوئے پیغمبرؐ اور سلام ہو آپ کے پسندیدہ وصی پر

وَالسَّیِّدَۃُ الْکُبْریٰ وَالسَّیِّدَۃُ الزَّھْراءُ وَالسِّبْطانِ الْمُنْتَجَبانِ

سلام ہو بی بی خدیجہ کبریٰؑ اور بی بی فاطمہ زہرؑا پر سلام ہو آپ کے نجیب وپاکیزہ نواسوں حسنؑ و حسینؑ پر اور

وَالْاَوْلَادُ الْأَعْلَامُ وَالْأُمَناءُ الْمُنْتَجَبُونَ

ان کی اولاد پر جو حق کی نشانیاں اور اس کے امین اور نجیب وپاکیزہ ہیں

جِئتُ انْقِطاعاً إلَیْکُمْ وَ إلَی آبَائِکُمْ وَوَلَدِکُمْ الْخَلَفِ عَلی بَرَکَةِ الْحَقِّ

میں سب کو چھوڑ کر آپ کی جانب آیا ہوں اور آپ کے آباء اور آپ کے فرزند قائمؑ کے حضور برکت حاصل کرنے کیلئے حاضر ہوں

فَقَلْبِی لَکُمْ مُسَلِّمٌ وَ نُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّۃٌ حَتَّی یَحْکُمَ اللہُ بِدِینِہِ

پس میرا دل آپ کیلئے جھکا ہوا اور میری نصرت آپ کیلئے آمادہ ہے

فَمَعَکُمْ مَعَکُمْ لاَ مَعَ عَدُوِّکُمْ، إنِّی لَمِنَ الْقَائِلِینَ بِفَضْلِکُمْ، مُقِرٌّ بِرَجْعَتِکُمْ

یہاں تک کہ خدا ظہور قائمؑ کاحکم فرمائے پس آپ کیساتھ آپ کیساتھ ہوں آپکے دشمن کیساتھ ہرگز نہیں ہوں بے شک آپکی بزرگی کا قائل اور آپکی رجعت کا اقرار کرتا ہوں

لاَ ٲُنْکِرُ لِلّٰہِ قُدْرَةً، وَلا أَزْعُمُ إلاَّ مَا شاءَ اللہُ

میں خدا کی قدرت کا انکار نہیں کرتا ہوں اوروہی اعتقاد رکھتا ہوں جو خدا چاہتا ہے

سُبْحانَ اللهِ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوتِ یُسَبِّحُ اللهَ بِأَسْمائِہِ جَمِیعُ خَلْقِہِ

پاک ہے ﷲ جو کائنات کا مالک اور حکمران ہے ﷲ کی تمام مخلوق اس کے نام کی تسبیح کرتی ہے

وَاَلسَّلَامُ عَلی أَرْواحِکُمْ وَأَجْسَادِکُمْ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکَاتُہُ

اور سلام ہو آپ کی ردحوں پر اور آپ کے جسموں پر آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہواور اس کی برکتیں ہوں

مولف کہتے ہیں: بہت سی روایات میں وارد ہوا ہے کہ رسول ﷲ پر جس مقام سے بھی درود و سلام بھیجا جائے وہ ان تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں آیا ہے۔کہ ایک فرشتہ اس پر متعین ہے کہ جو مومن یہ کہے کہ:

اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَسَلِّمْ

اے معبود حضرت محمدؐ اور ان کی آلؑ پر درود و سلام بھیج

تو وہ فرشتہ جواب میں کہتا ہے:

وَعَلَیْکَ

اور تم پر بھی

پھر وہ اپنے والدین اور دیگر مومنین کی قبروں کی زیارت کیلئے جائے کہ اسکی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے ۔ جیسا کہ امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مرُدوں کی زیارت کرو کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کون انکی زیارت کیلئے آیا ہے وہ خوش ہوتے ہیں

?