• AA+ A++

قائم آل محمدؑ کے زمانہ غیبت میں وہ دعا پڑھیں جو شیخ ابو عمرو عمروی نے ابو علی ابن ہمام کو لکھوائی تھی چونکہ صلوات کبیر اور یہ دعا دونوں بہت طولانی ہیں لہذا اس مختصر کتاب میں ان کی گنجائش نہیں ہے۔ پس شائقین اس سلسلے میں مصباح المتہجد اور جمال الاسبوع کی طرف رجوع کریں۔ البتہ مناسب ہے کہ ہم یہاں ابالحسن ضراب اصفہانی کیطرف منسوب صلوات کا ذکر کریں جسے شیخ و سید نے عصرِ جمعہ کے اعما ل میں نقل فرمایا ہے۔ سید فرماتے ہیں کہ یہ صلوات امام زمانہ ﴿عج﴾ سے مروی ہے اگر روز جمعہ کسی عذر کے باعث عصرِجمعہ کی د یگر تعقیبات نہ پڑھ سکیں تو بھی اس صلوات کا پڑھنا ہرگز ہرگز ترک نہ کریں اس خصوصیت کی وجہ سے کہ جس سے خدا نے ہمیں مطلع کیا ہے پھر انہوں نے صلوات کے ساتھ اسکی سند بھی نقل کی ہے لیکن مصباح میں شیخ نے فرمایا ہے کہ یہ صلٰوۃ حضرت امام زمانہ ﴿عج﴾ سے مروی ہے کہ جسے آپ نے ابوالحسن ضراب اصفہانی کو مکہ میں تعلیم فرمائی تھی اور ہم نے اختصار کے پیش نظر اسکی سند کو ذکر نہیں کیا اور وہ صلوات یہ ہے

بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ، وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ، وَحُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِینَ

اے معبود! حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو رسولوں کے سردار اور آخری نبی ہیں اور عالمین کے پالنے والے کی حجت ہیں

الْمُنْتَجَبِ فِی الْمِیثَاقِ، الْمُصْطَفی فِی الظِّلالِ، الْمُطَھَّرِ مِنْ کُلِّ آفَةٍ، الْبَرِیہِ مِنْ کُلِّ عَیْبٍ

وہی جو روز میثاق میں برگزیدہ،عالم اشباح میں منتخب،ہر آفت سے دور،ہر عیب سے پاک

الْمُؤَمَّلِ لِلنَّجَاةِ، الْمُرْتَجَی لِلشَّفاعَةِ، الْمُفَوَّضِ إلَیْہِ دِینُ اللہِ

نجات کیلئے امیدگاہ،شفاعت کا سہارا کہ اللہ کا دین انہی کے سپرد ہوا ہے

اَللّٰھُمَّ شَرِّفْ بُنْیَانَہُ وَعَظِّمْ بُرْھَانَہُ وَأَفْلِجْ حُجَّتَہُ وَ ارْفَعْ دَرَجَتَہُ

اے معبود! محمدؐ کی ذات کو بلندی، انکی برہان کو عظمت ،انکی حجت کو کامیابی، انکے درجے کو رفعت عطا فرما

وَ أَضِئْ نُورَہُ وَبَیِّضْ وَجْھَہُ وَ أَعْطِہِ الْفَضْلَ وَ الْفَضِیلَةَ وَ الْمَنْزِلَةَ وَ الْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ

انکے نور کو چمک اور انکے چہرے کو روشنی دے۔ انکو فضیلت بزرگی ، وسیلہ اور بلند درجہ عطا فرما

وَابْعَثْہُ مَقَاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالآخِرُونَ

اور انہیں مقام محمود پر فائز فرما کہ ان پر اگلے اور پچھلے سبھی رشک کریں

وَ صَلِّ عَلَی أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ قَائِدِ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ وَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِینَ

اور امیر المومنینؑ پر رحمت فرما جو رسولوں کے وارث، روشن چہرے والوں کے رہنما، وصیّوں کے سردار اور عالمین کے پالنے والے کی حجت ہیں

وَصَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِینَ

اور حسنؑ ابن علیؑ پر رحمت فرما۔ جو مومنوں کے پیشوا،رسولوں کے وارث،اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَصَلِّ عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور حسینؑ بن علیؑ پر رحمت فرما۔ جو مومنوں کے پیشوا،رسولوں کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ، وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور علیؑ بن الحسینؑ پر رحمت فرما۔ جو مومنوں کے پیشوا اور مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور محمدؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا اور مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَوَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور جعفرؑ بن محمدؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا نبیوں کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَحُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور موسٰیؑ بن جعفرؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُوسی إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَوَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَحُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور علیؑ بن موسٰیؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَحُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور محمدؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَوَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَحُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور علیؑ بن محمدؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور حسنؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا مرسلین کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

وَ صَلِّ عَلَی الْخَلَفِ الْهادِى الْمَھْدِیِّ إمَامِ الْمُؤْمِنِینَ، وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِینَ، وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعالَمِینَ

اور خلف ہادی و مہدیؑ پر رحمت فرما جو مومنوں کے پیشوا نبیوں کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت ہیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ أَھْلِ بَیْتِہِ الْاَئِمَّةِ الْھَادِینَ الْعُلَماءِ الصَّادِقِینَ الْاَبْرَارِ الْمُتَّقِینَ دَعَائِمِ دِینِکَ

اے معبود! حضرت محمدؐ اور انکے اہلبیت پر رحمت فرما جو ہدایت کرنے والے امامؑ، حق گو علماء، نیکوکار، پرہیزگار، تیرے دین کے ستون

وَأَرْکَانِ تَوْحِیدِکَ وَتَراجِمَةِ وَحْیِکَ وَحُجَجِکَ عَلَی خَلْقِکَ وَخُلَفَائِکَ فِی أَرْضِکَ

تیری توحید کے ارکان، تیری وحی کے ترجمان، تیری مخلوق پر تیری حجت اور زمین پر تیرے نائب ہیں

الَّذِینَ اخْتَرْتَھُمْ لِنَفْسِکَ، وَاصْطَفَیْتَھُمْ عَلَی عِبَادِکَ وَارْتَضَیْتَھُمْ لِدِینِکَ

جنکوتو نے اپنی ذات کیلئے چنا۔ اپنے بندوں پر انہیں بزرگی دی اپنے دین کیلئے

وَ خَصَصْتَھُمْ بِمَعْرِفَتِکَ وَجَلَّلْتَھُمْ بِکَرَامَتِکَ وَغَشَّیْتَھُمْ بِرَحْمَتِکَ

انہیں پسند کیا اپنی معرفت میں انہیں خصوصیت بخشی اپنے کرم سے انکو بزرگ بنایا۔ انکو اپنی رحمت کے سایہ میں ڈھانپ لیا

وَ رَبَّیْتَھُمْ بِنِعْمَتِکَ وَ غَذَّیْتَھُمْ بِحِکْمَتِکَ، وَأَلْبَسْتَھُمْ نُورَکَ

اپنی نعمت سے ان کی تربیت کی اپنی حکمت کی غذا دی اور انہیں اپنے نور کا لباس پہنایا

وَرَفَعْتَھُمْ فِی مَلَکُوتِکَ وَحَفَفْتَھُمْ بِملائِکَتِکَ وَشَرَّفْتَھُمْ بِنَبِیِّکَ صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَ آلِہِ

اپنے ملکوت میں بلند کیا اور انہیں اپنے فرشتوں سے گھیرے رکھا اور اپنے نبی کے ذریعے انہیں عزت دی محمدؐ پر اور انکی آل ؑپر تیری رحمت ہو

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَعَلَیْھِمْ صَلاَةً زَاکِیَةً نَامِیَةً، کَثِیرَةً دَائِمَةً طَیِّبَةً

اے معبود محمدؐ پر اور ائمہؑ پر رحمت فرما وہ رحمت جو پاکیزہ ،بڑھنے والی، کثیر، دائمی اور پسندیدہ ہو

لاَ یُحِیطُ بِھَا إلاَّ أَنْتَ، وَلاَ یَسَعُھَا إلاَّ عِلْمُکَ، وَلاَ یُحْصِیھَا أَحَدٌ غَیْرُکَ

اور سوائے تیرے کوئی اسکا احاطہ نہ کرسکے اور جو تیرے ہی علم میں سما سکے اور سوائے تیرے کوئی اسکا اندازہ نہ کرسکے

اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلَی وَلِیِّکَ المحْیِی سُنَّتَکَ الْقَائِمِ بِأَمْرِکَ الدَّاعِی إلَیْکَ الدَّلِیلِ عَلَیْکَ

اور اے معبود! اپنے ولی پر رحمت فرما جو تیرے امر کو قائم کرنے والا، تیری شریعت کو زندہ کرنے والا، تیری طرف بلانے والا، تیری طرف رہنمائی کرنے والا

حُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ وَخَلِیفَتِکَ فِی أَرْضِکَ وَشَاھِدِکَ عَلَی عِبَادِکَ

تیری مخلوق پر تیری حجت ،تیری زمین پر تیرا خلیفہ اور تیرے بندوں پر تیرا گواہ ہے

اَللّٰھُمَّ أَعِزَّ نَصْرَہُ، وَمُدَّ فِی عُمْرِہِ، وَزَیِّنِ الْاَرْضَ بِطُولِ بَقائِہِ

اے معبود! اسکی نصرت میں اضافہ اور اسکی عمر طولانی فرما اور اسکی طولانی بقا سے زمین کو زینت دے

اَللّٰھُمَّ أَکْفِہِ بَغْیَ الْحَاسِدِینَ، وَأَعِذْہُ مِنْ شَرِّ الْکَائِدِینَ، وَازْجُرْ عَنْہُ إرَادَةَ الظَّالِمِینَ، وَخَلِّصْہُ مِنْ أَیْدِی الْجَبَّارِینَ

اے معبود ! اسے حاسدوں کے ظلم سے بچا، مکاروں کے فریب سے محفوظ رکھ، اسکے بارے میں ظالموں کے ارادے کو نا کام بنادے اور اسے جابروں کے ہاتھوں سے رہائی دے

اَللّٰھُمَّ أَعْطِہِ فِی نَفْسِہِ وَذُرِّیَّتِہِ وَشِیعَتِہِ وَرَعِیَّتِہِ وَخَاصَّتِہِ وَعَامَّتِہِ وَعَدُوِّہِ

اے معبود! اپنے ولی کو وہ چیزیں دے اور اسکی اولاد، اسکے شیعوں ،اسکی رعیت، اسکے خاص و عام ساتھیوں کو اسکے دشمنوں کو

وَجَمِیعِ أَھْلِ الدُّنْیا مَا تُقِرُّ بِہِ عَیْنَہُ وَتَسُرُّ بِہِ نَفْسَہُ

اور تمام دنیا والوں کو وہ چیزیں دے جن سے اسکی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو چین ملے

وَبَلِّغْہُ أَفْضَلَ مَا أَمَّلَہُ فِی الدُّنْیَا وَالاَخِرَةِ إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

اور اسکی بہترین امیدوں کو دنیا و آخرت میں پورا فرما ۔بے شک توہر چیز پر قادر ہے

اَللّٰھُمَّ جَدِّدْ بِہِ مَا امْتَحیٰ مِنْ دِینِکَ، وَأَحْیِ بِہِ مَا بُدِّلَ مِنْ کِتَابِکَ

اے معبود! اسکے ذریعے دین کی محو شدہ باتوں کو ظاہر فرما۔ اسکے ہاتھوں اپنی کتاب کے بدلے گئے احکام زندہ فرما

وَأَظْھِرْ بِہِ مَا غُیِّرَ مِنْ حُکْمِکَ، حَتَّی یَعُودَ دِینُکَ بِہِ وَعَلَی یَدَیْہِ غَضّاً جَدِیْداً خَالِصاً مُخْلَصاً

تیرے احکام جو تبدیل ہو چکے ہیں اسکے ذریعے انہیں ظاہر فرما کہ تیرا دین تازہ ہو جائے اور اس ولی کے ہا تھوں دین نئی شان سے پاک و خالص ہو جائے

لاَ شَکَّ فِیہِ، وَلاَ شُبْھَةَ مَعَہُ، وَلاَ بَاطِلَ عِنْدَہُ، وَلاَ بِدْعَةَ لَدَیْہِ

کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہ رہے ۔نہ اس میں باطل رہے اور نہ بدعت موجود ہو

اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ بِنُورِہِ کُلَّ ظُلْمَةٍ، وَھُدَّ بِرُکْنِہِ کُلَّ بِدْعَةٍ

اے معبود! اپنے ولی کے نور سے تاریکیوں کو روشنی دے۔ اسکی قوت سے ہر بدعت کو مٹا دے

وَ اھْدِمْ بِعِزِّہِ کُلَّ ضَلالَةٍ، وَاقْصِمْ بِہِ کُلَّ جَبَّارٍ، وَأَخْمِدْ بِسَیْفِہِ کُلَّ نارٍ

اسکی عزت کے واسطے سے ہر گمراہی ختم کر دے اسکے ذریعے ہرجابر کی کمر توڑ دے اسکی تلوار سے ہر فتنے کی آگ بجھا دے

وَ أَھْلِکْ بِعَدْلِہِ جَوْرَ کُلِّ جَائِرٍ وَ أَجْرِ حُکْمَہُ عَلَی کُلِّ حُکْمٍ، وَ أَذِلَّ بِسُلْطانِہِ کُلَّ سُلْطَانٍ

اسکے عدل کے ذریعے ہر ظالم کے ظلم کو ختم کر دے ۔اسکے حکم کوہر حکم سے بالاتر کر دے اور اسکی سلطنت کے ذریعے ہر سلطان کو پست کر دے

اَللّٰھُمَّ أَذِلَّ کُلَّ مَنْ نَاوَاہُ، وَأَھْلِکْ کُلَّ مَنْ عَادَاہُ، وَامْکُرْ بِمَنْ کَادَہُ

اے معبود اپنے ولی کے ہر مخالف کوہیچ کردے اور اسکے دشمنوں کو ہلاک کر دے جو اسے دھوکہ دے، اسکو ناکام کر دے

وَاسْتَأْصِلْ مَنْ جَحَدَہُ حَقَّہُ، وَاسْتَھَانَ بِأَمْرِہِ، وَسَعَی فِی إطْفَاہِ نُورِہِ، وَأَرَادَ إخْمَادَ ذِکْرِہِ

جو اسکے حق کا منکر ہو ۔اسکی جڑ کاٹ دے اور اسکے حکم کو اہمیت نہ دے جو کہ اسکے نور کو بجھانے میں کوشاں ہو اور اسکے ذکر مٹانے کا ارادہ کرے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی، وَعَلِیٍّ الْمُرْتَضی

اے معبود! محمد مصطفےؐ پر رحمت فرما اور علی مرتضیؑ

وَفاطِمَةَ الزَّھْراءِ وَالْحَسَنِ الرِّضا وَالْحُسَیْنِ الْمُصَفَّی

فاطمہ زہراؑ، حسنؑ مجتبیٰؑ اور حسینؑ مصفّیٰ

وَجَمِیعِ الْاَوْصِیَاءِ مَصَابِیحِ الدُّجٰی وَأَعْلامِ الْھُدیٰ

اور آنحضرتؐ کے تمام اوصیاء پر رحمت فرما جو روشن چراغ اور ہدایت کے نشان،

وَمَنَارِ التُّقیٰ، وَالْعُرْوَةِ الْوُثْقیٰ، وَالْحَبْلِ الْمَتِینِ، والصِّراطِ الْمُسْتَقِیمِ

تقویٰ کے مینار، مضبوط رسی، پائیدار ڈوری اور صراط مستقیم ہیں

وَصَلِّ عَلَی وَلِیِّکَ وَ وُلاَةِ عَھْدِکَ، وَالْاَئِمَّةِ مِنْ وُلْدِہِ، وَمُدَّ فِی أَعْمارِھِمْ

اور اپنے ولی علیؑ پر رحمت فرما۔ اور انکے جانشینوں پر جو انکی اولاد میں سے امامؑ ہیں۔ انکی عمریں دراز فرما انکی مدت میں اضافہ کر دے

وَزِدْ فِی آجالِھِمْ، وَبَلِّغْھُمْ أَقْصیٰ آمالِھِمْ دِیناً وَدُنْیا وَآخِرَةً، إنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

اور انکی تمام امیدیں پوری فرما۔ جو دنیا و آخرت سے متعلق ہیں کہ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

?