واضح رہے کہ روز جمعہ کئی مناسبتوں سے امام العصر﴿عج﴾ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اولاً یہ کہ حضرت کی ولادت با سعادت اسی روز ہوئی۔ ثانیاً یہ کہ آپ کا ظہور پرنور بھی اسی دن ہو گا۔ ثالثا یہ کہ دیگر ایام کی نسبت اس دن حضرت کا انتظارِ ظہور زیادہ ہے۔ جمعہ کے روز حضرت کی زیارت خاصہ بعد میں ذکر کی جائے گی،جسکے چند جملے یہ ہیں
ھٰذَا یَوْمُ الْجُمُعَةِ وَھُوَ یَوْمُکَ الْمُتَوَقَّعُ فِیہِ ظُھُورُکَ وَ الْفَرَجُ فِیہِ لِلْمُؤْمِنِینَ عَلَی یَدِکَ
یہ روز جمعہ ہے اور یہ وہی دن ہے جس میں آپ کے ظہور کی توقع ہے اور جس میں آپ کے ہاتھوں مومنوں کوآسودگی ہو گی
بلکہ جمعہ کے روز کے عید قرار پانے اور چار عیدوں میں شمار ہونے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اس روز امام العصر﴿عج﴾زمین کو کفر و شرک کی آلودگی، گناہوں کی کثافت اور جابروں، منکروں اور منافقوں کے وجود سے پاک کریں گے اور اعلاء کلمہ حق اور اظہار دین و شریعت کے باعث مومنین کے دل اس دن روشن و منور اور مسرور ہوں گے
وَاَشْرَقَتِ الْاَرْضَ بِنُوْرِ رَبِھَا
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی
بہتر ہے کہ اس دن صلوات کبیر اور صا حب الامر﴿عج﴾ کیلئے امام علی رضاؑ کی فرمودہ یہ دعا پڑ ھیں
اَللّٰھُمَّ ادْفَعْ عَنْ وَلِیِّکَ وَ خِلیفَتِکَ
یہ دعا اعمال سرداب ، میں ذکر کی جائے گی.