• AA+ A++

روایت ہے کہ روز جمعہ درود پڑھنے کا بہترین وقت نمازعصر کے بعد ہے لہذا سو مرتبہ کہے:

اَللَّھُمَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّل فَرَجَھُم

اے معبود! محمدؐ و آل ؑمحمدؐ پررحمت فرما اور انکے ظہور میں تعجیل فرما

شیخ فرماتے ہیں ایک روایت ہے کہ سو مرتبہ یہ کہنا بھی مستحب ہے

صَلَوَاتُ اللہِ وَمَلاَئِکَتِہِ وَأَنْبِیَائِہِ وَرُسُلِہِ وَجَمِیعِ خَلْقِہِ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَالسَّلاَمُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَعَلَی أَرْواحِھِمْ وَأَجْسادِھِمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہُ

خدا کی رحمت اور ملائکہ اور انبیاء و رسل اور تمام مخلوق کا درود ہو محمدؐ وآل محمدؐ پر اور سلام ہو حضرت محمدؐ پر اور ان سب پر اور ان کی روحوں اور ان کے جسموں پر اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں

جو شخص عصر کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے تو اسکے گناہ بخش د یے جائیں گے اور وہ استغفاریہ ہے:

اَسْتَغْفِرُاللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیٰہ

میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں اور اسکے حضور توبہ کرتا ہوں

سو مرتبہ سورہ قدر پڑھیں، امام موسی کاظمؑ سے مروی ہے کہ جمعہ کے دن خدا کی ہزار نسیمِ رحمت ہیں کہ ان میں سے جس قدر چاہے اپنے کسی بندے کو عطا کرتا ہے۔ پس جو شخص روز جمعہ بعد از عصر سو مرتبہ سورہ قدر پڑھے تو اسے یہ ہزار رحمت دگنی کرکے عنایت کی جائے گی

دعاعشرات پڑھیں جس کا ذکر مخصوص دعاؤں میں موجود ہے

شیخ طوسیؒ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن عصر سے غروب آفتاب تک قبولیتِ دعا کا وقت ہے پس اس وقت زیا دہ سے زیادہ دعا کیا کریں۔ روایت ہے کہ دعا کی منظوری اور قبولیت کا خا ص وقت وہ ہے جب سورج آد ھا چھپا اور آدھا چمک رہا ہو۔ حضرت فاطمہؑ اسی وقت دعا کیا کرتی تھیں لہذا اس خاص وقت میں دعا کرنا بہت بہتر ہے اور مناسب ہے کہ ان قبولیت کی گھڑیوں میں رسول اللہؐ سے مروی دعا پڑھیں جو یہ ہے:

سُبْحَانَکَ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ، یَا بَدِیعَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَاالْجَلالِ وَالْاِکْرامِ

تو پاک ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے مہربانی کرنے والے، اے احسان کرنے والے، اے آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والے، اے جلالت اور بزرگی کے مالک

روز جمعہ کے آخری اوقات میں قبو لیت دعا کے وقت دعاءِ سمات پڑھیں

واضح ہو کہ ہفتہ کی شب بھی شب جمعہ کی مانند ہے اور ایک روایت کے مطابق شب ِجمعہ میں جو دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔وہ ہفتہ کی رات میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں

?