• AA+ A++

روز جمعہ کے اعمال میں سے ایک عمل یہ بھی ہے کہ زوالِ آفتاب کے وقت وہ دُعا پڑھیں جو امام جعفر صادقؑ نے محمدبن مُسلم کو تعلیم فرمائی تھی اسے ہم شیخ کی مصباح سے نقل کر رہے ہیں

لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ، وَاللہُ أَکْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللہِ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگتر ہے خدا پاک ہے

وَالْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ

اور حمد خدا ہی کیلئے ہے جس نے کسی کو اپنابیٹا نہیں بنایا اور نہ ہی سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے

وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْہُ تَکْبِیراً

نہ وہ کمزور ہے کہ کوئی اس کا سرپرست ہواور اسکی بڑائی بیان کرو جس طرح بڑائی بیان کا حق ہے

پھر یہ کہیں:

یَا سَابِغَ النِّعَمِ، یَا دَافِعَ النِّقَمِ، یَا بَارِیَ النَّسَمِ، یَا عَلِیَّ الْھِمَمِ، یَا مُغْشِیَ الظُّلَمِ

اے کامل نعمتوں والے، اے مصائب دور کرنے والے، اے جانداروں کے پیدا کرنے والے، اے بلند ہمتوں والے، اے تاریکیاں دور کرنے والے

یَا ذَا الْجُودِ وَالْکَرَمِ یَا کَاشِفَ الضُّرِّ وَالْاَلَمِ

اے عطا و بخشش کے مالک، اے درد وغم کو دور کرنے والے

یَا مُؤْنِسَ الْمُسْتَوْحِشِینَ فِی الظُّلَمِ، یَا عَالِماً لاَ یُعَلَّمُ

اے تاریکیوں میں خوف زدہ لوگوں کا ساتھ دینے والے، اے وہ عالم جس نے علم حاصل نہیں کیا

صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَافْعَلْ بِی مَا أَنْتَ أَھْلُہُ

محمدؐ و آلِ محمدؐ پر رحمت فرما اور مجھ سے وہ برتاؤ کر کہ جو تیرے شایان شان ہے

يَا مَنِ اسْمُهُ دَوَاءٌ ، وَذِكْرُهُ شِفاءٌ ، وَطَاعَتُهُ غِنىً ، ارْحَمْ مَنْ رَأْسُ مالِهِ الرَّجاءُ ، وَسِلاحُهُ الْبُكَاءُ

اے وہ جسکا نام دوا ہے جسکا ذکر شفا ہے جسکی اطاعت تونگری ہے اس پر رحم فرما جسکی پو نجی اُمید اورجسکا ہتھیار گریہ ہے

سُبْحانَکَ لاَ اِلہَ إلاَّ أَنْتَ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ یَا بَدِیعَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ

تو پاک ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے مہربانی کرنے والے، اے آسمانوں اور زمین کے ایجاد کرنے والے، اے جلالت و بزرگی کے مالک

جمعہ کے دن نماز ظہر کے فریضہ میں سُورۂ منافقون اور عصرکے فریضہ میں سُورۂ جُمعہ و سُورۂ توحید پڑھیں۔ شیخ صدوقؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو چیزیں ہر شیعہ مومن پر واجب و لازم ہیں ان میں سے ایک یہ کہ وہ شب جمعہ کی نماز میں سُورۂ جمعہ و سُورۂ اعلیٰ اور جُمعہ کی نماز ظہر میں سُورۂ جمعہ و سُورۂ منافقون پڑھے۔ جس نے یہ عمل انجام دیا گویا اس نے حضرت رسُول ؐ کا عمل انجام دیاہے اور خدا کی طرف سے اس کی جزا بہشت بریں ہے

شیخ کلینیؒ نے بسند حسن ﴿جو صحیح کی مثل ہے﴾ حلبی سے روایت کی ہے۔ کہ میں نے امام جعفر صادقؑ سے پوچھا۔ اگر میں جمعہ کے دن تنہا نماز پڑھوں یعنی نماز جمعہ بجا نہ لاؤں اور چار رکعت نماز ظہر پڑھوں تو آیا میں با آواز قرات کر سکتا ہوں ؟ آپ ؑنے فرمایا: ہاں کر سکتے ہو مگر روز جمعہ سُورۂ جمعہ و منافقون کے ساتھ پڑھو

شیخ طوسیؒ مصباح میں جمعہ کے دن ظہرکے بعد کی تعقیبات کے ضمن میں امام جعفر صادقؑ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص روز جمعہ بعد از سلام درج ذیل سورتیں اور آیتیں پڑھے تو وہ اس جمعہ سے آیندہ جمعہ تک دُشمنوں کے شر اور دیگرآفات سے محفوظ رہے گا ۔یعنی سُورۂ حمد ، سُورۂ ناس ، سُورۂ فلق، سُورۂ تو حید ، سُورۂ کافرون سات سات مرتبہ پڑھیں اور آخر میں سُورۂ توبہ میں سے

لَقَدجَاءَ کُم رَسُولُ

سے آخر تک سُورۂ حشرکے

لَو اَنزَلْناَ ھٰذَاالقُرآنَ

سے تا آ خر سُورۂ اور سورۂ آلِ عمران کی پا نچ آیات

أِنَّ فی خَلقِ السّمواتِ وَا لأَرْضِ (سے) اِنَّکَ لا تُخلِفُ المِیعَادَ

تک پڑھیں

امام جعفر صادقؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص جمعہ کے روز نماز فجر یا ظہر کے بعد کہے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صَلَواتِکَ وَصَلٰوةَ ملَاٰئِکَتِکَ وَ رُسُلِکَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود!محمدؐ و آلِ محمدؐ کے لیے اپنی رحمت اور اپنے فرشتوں اور رسولوں کی دعائیں مخصوص فرما دے

تو ایک سال تک اسکا کوئی گناہ نہیں لکھا جائیگا نیز فرمایا جو شخص نماز فجر اور ظہرکے بعد کہے

اَللَّھُمَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّل ْفَرَجَھُم

اے معبود !محمد ؐ و آلِ محمد ؐ پر رحمت فرما اور ا نکے ظہور میں تعجیل عطا فرما

تو اسے اسوقت تک موت نہیں آئیگی جبتک وہ امام زمانہ﴿عج﴾ کا دیدار نہ کرلے ۔مؤ لّف کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے روز نمازِ ظہر کے بعد پہلی دعا کو تین با ر پڑھے تو وہ آئندہ جمعہ تک سختیوں سے امان میں رہے گا۔ نیز روایت میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن دو نمازوں کے درمیان محمدؐ و آلِ محمد ؑپر درود بھیجے تو اسکو ستر رکعت نماز کے برابرثواب حاصل ہو گا

یاَ مَن یرحَمُ مَن لَا تَرْحَمُہُ العِبَادُ اور اَللّٰھُمَّ ھٰذَا یَومٌ مُّبَارَکٌ

سے شروع ہونے والی دونوں دُعائیں پڑھیں۔ یہ دعائیں صحیفہ کاملہ میں مرقوم ہیں

شیخ نے مصبا ح میں ائمہ سے روایت کی ہے کہ جو شخص روز جمعہ بعد از نمازِ ظہر دو رکعت نماز پڑھے جسکی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ أَھْلِ الْجَنَّةِ الَّتِی حَشْوُھَا الْبَرَکَۃُ وَعُمَّارُھَا الْمَلائِکَۃُ مَعَ نَبِیِّنا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَأَبِینَا إبْراھِیمَ

اے معبود! مجھے جنت والوں میں سے قرار دے جسکو برکت نے پر کیا ہوا ہے جسکو آباد کرنے والے فر شتے اور انکے ساتھ ہمارے نبی حضرت محمدؐ اور ہمارے باپ ابراہیمؑ ہیں

تو اس تک اس جمعہ سے آیندہ جمعہ تک بلاء و فتنہ نہیں پہنچے گا اور قیامت میں رسول اللہ ؐاور حضرت ابراہیمؑ کیساتھ ہوگا۔علامہ مجلسی کہتے ہیں کہ اگر غیر سید اس دعا کو پڑھے تو وہ

وَاَبِینَا کے بجائے وَاَبِیہِ کہے

?