• AA+ A++

ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھیں جیسا کہ امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک جمعہ کے دن محمدؐ وآل محمدؐ پر درود بھیجنے سے بہتر کوئی عبادت نہیں ہے

مؤلف کہتے ہیں کہ اگر ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی فرصت نہ ہو تو کم ازکم ایک سو مرتبہ درود پڑھے تاکہ قیامت کے دن اسکا چہرہ منور ہو۔ روایت میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سو مرتبہ درود شریف سو مرتبہ

اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

اور سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو اسکے گناہ معاف ہو جائیں گے ایک اور روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن ظہر و عصر کے درمیا ن محمدؐ وآل محمدؐ پر صلو ات بھیجنا ستر حج کرنے کے برابر ہے

?