• AA+ A++

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَلْحَمْدُلِلہِ الاَوَّلِ قَبْلَ الْاِنْشاءِ وَالْاِحْیاءِ، وَالاْخِرِ بَعْدَ فَنَاءِ الْاَشْیاءِ

حمد اس خد اکیلئے ہے جو ہستی وزندگی میں سب سے اول اور چیزوں کے فنا کے بعد سب سے آخر میں موجود ہوگا

الْعَلِیمِ الَّذِی لاَ یَنْسیٰ مَنْ ذَکَرَہُ، وَلاَ یَنْقُصُ مَنْ شَکَرَہُ، وَلاَ یَخِیبُ مَنْ دَعَاہُ، وَلاَ یَقْطَعُ رَجَاءَ مَنْ رَجَاہُ

وہ ایسا علم والا ہے جو اس کو یاد کرے اسے بھولتا نہیں جو شکر کرے اسے کمی نہیں آنے دیتا پکارنے والے کو مایوس نہیں کرتا اور جو امید رکھے اس کی امید منقطع نہیں کرتا

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ وَکَفی بِکَ شَھِیداً، وَٲُشْھِدُ جَمِیعَ مَلائِکَتِکَ وَسُکَّانَ سَمٰواتِکَ وَحَمَلَةِ عَرْشِکَ

خداوندا! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیراگواہ ہونا کافی ہے اور میں تیرے تمام فرشتوں، آسمانوں کے رہنے والوں حاملین عرش

وَمَنْ بَعَثْتَ مِنْ أَنْبِیَائِکَ وَرُسُلِکَ، وَأَنْشَأْتَ مِنْ أَصْنَافِ خَلْقِکَ

اور تیرے ان نبیوں اور رسولوں کو جنہیں تو نے بھیجا اور ہرقسم کی مخلوق جو تو نے پیدا کی

أَنِّی أَشْھَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ، وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ

سبھی کو گواہ بنا کر شہادت دیتا ہوں کہ بے شک تو خدا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں

وَلاَعَدِیلَ، وَلاَ خُلْفَ لِقَوْلِکَ وَلاَ تَبْدِیلَ

اور نہ برابر کا ہے اور تیرے قول میں اختلاف اور تبدیلی نہیں ہے

وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ، أَدَّی مَا حَمَّلْتَہُ إلَی الْعِبَادِ

اور شہادت دیتا ہوں کہ محمدؐ تیرے عبد خاص اور تیرے رسولؐ ہیں انہوں نے تیرے احکام تیرے بندوں تک پہنچائے

وَجَاھَدَ فِی اللهِ عَزَّ وَجَلَّ حَقَّ الْجِھَادِ وَأَنَّہُ بَشَّرَ بِمَا ھُوَ حَقٌّ مِنَ الثَّوَابِ، وَأَنْذَرَ بِمَا ھُوَ صِدْقٌ مِنَ الْعِقَابِ

اور تیری الوہیت کیلئے جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے انہوں نے تیرے ثواب کی بشارت دی جو حق ہے اور تیرے اس عذاب سے ڈرایاجو بجا ہے

اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلیٰ دِینِکَ مَا أَحْیَیْتَنِی، وَلاَ تُزِغْ قَلْبِی بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنِی، وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْک رَحْمَةً إنَّکَ أَنْتَ الْوَھَّابُ

خداوندا! جب تک مجھے زندہ رکھے اپنے دین پر قائم رکھنا اور ہدایت دینے کے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کرنا اور مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرمانا بیشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْنِی مِنْ أَتْباعِہِ وَشِیعَتِہِ وَاحْشُرْنِی فِی زُمْرَتِہِ

محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور مجھے ان کے پیروکاروں اور شیعوں میں قرار دے اور ان ہی کے گروہ کے ساتھ محشور فرما

وَ وَفِّقْنِی لاِدَاءِ فَرْضِ الْجُمُعَاتِ، وَ مَا أَوْجَبْتَ عَلَیَّ فِیھا مِنَ الطَّاعَاتِ

مجھے نماز ہائے جمعہ اور جو کچھ مجھ پر تو نے اس دن میں واجب کیا اسے ادا کرنے کی توفیق دے

وَقَسَمْتَ لاِھْلِھَا مِنَ الْعَطَاءِ فِی یَوْمِ الْجَزَاءِ، إنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

اور روز قیامت جب اہل اطاعت پر تیری عنایت ہوتو مجھے بھی حصہ دے کہ تو صاحب اقتدار اور حکمت والا ہے

?