انار کھائیں جیسا کہ امام جعفرصادقؑ ہر شب جمعہ انار تناول فرماتے تھے ، اگر سوتے وقت کھائیں تو﴿شاید﴾بہتر ہوگا جیسا کہ روایت میں ہے کہ جوشخص سوتے وقت انار کھائے توصبح تک اسکا جسم وجان امن میں رہے گا۔ مناسب ہو گا کہ انار کھاتے وقت کوئی رومال بچھا لے تاکہ دانے اکٹھے کرے اور پھر کھائے اور بہتر یہ ہے کہ اپنے انار میں کسی کو شریک نہ کرے
?