بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اَلْھٰىکُمُ التَّکَاثُرُ
تمہیں باہمی مقابلۂ کثرتِ مال و اولاد نے غافل بنادیا
-
حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی
-
کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا
-
ثُمَّ کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
اور پھر خوب معلوم ہوجائے گا
-
کَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِ
دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا
-
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ
کہ تم جہنّم کو ضرور دیکھو گے
-
ثُمَّ لَتَرَوُنَّھَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ
پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے
-
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ
اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا
?