بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اَلْقَارِعَۃُ
کھڑکھڑانے والی
-
مَا الْقَارِعَۃُ
اور کیسی کھڑکھڑانے والی
-
وَمَا اَدْرٰىکَ مَا الْقَارِعَۃُ
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے
-
یَوْمَ یَکُوْنُ النَّاسُ کَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے
-
وَتَکُوْنُ الْجِبَالُ کَالْعِھْنِ الْمَنْفُوْشِ
اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے
-
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ
تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا
-
فَھُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ
وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا
-
وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ
اور جس کا پلّہ ہلکا ہوگا
-
فَاُمُّہٗ ھَاوِیَۃٌ
اس کا مرکز ہاویہ ہے
-
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَاھِیَہْ
اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے
-
نَارٌ حَامِیَۃٌ
یہ ایک دہکتی ہوئی آگ ہے
?