بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا
فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم
-
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا
جو ٹاپ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں
-
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا
پھر صبح دم حملہ کرنے والے ہیں
-
فَاَثَرْنَ بِہٖ نَقْعًا
پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں
-
فَوَسَطْنَ بِہٖ جَمْعًا
اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں
-
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّہٖ لَکَنُوْدٌ
بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے
-
وَاِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیْدٌ
اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے
-
وَاِنَّہٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ
اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
-
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ
کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مُردوں کو قبروں سے نکالا جائے گا
-
وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ
اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا
-
اِنَّ رَبَّھُمْ بِھِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ
تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا
?