بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا
جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی
-
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَھَا
اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی
-
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَالَھَا
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے
-
یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا
اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی
-
بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَا
کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
-
یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِّیُرَوْا اَعْمَالَھُمْ
اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
-
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَہٗ
پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
-
وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَہٗ
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
?