بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ
اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے
-
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے
-
اِقْرَاْ وَرَبُّکَ الْاَکْرَمُ
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
-
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے
-
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ
اور انسان کو وہ سب کچھ بتا دیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا
-
کَلَّآ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰٓی
بے شک انسان سرکشی کرتا ہے
-
اَنْ رَّاٰہُ اسْتَغْنٰی
کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے
-
اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجْعٰی
بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے
-
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْھٰی
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے
-
عَبْدًا اِذَا صَلّٰی
بندہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
-
اَرَءَیْتَ اِنْ کَانَ عَلَی الْھُدٰٓی
کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو
-
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰی
یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے
-
اَرَءَیْتَ اِنْ کَذَّبَ وَتَوَلّٰی
کیا تم نے دیکھا کہ اگر اس کافر نے جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
-
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللہَ یَرٰی
تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے
-
کَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَہِ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِ
یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
-
نَاصِیَةٍ کَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال
-
فَلْیَدْعُ نَادِیَہٗ
پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے
-
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَ
ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں
-
کَلَّا لَا تُطِعْہُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩
دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قربِ خدا حاصل کرو ۩
?