بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالضُّحٰی
قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی
-
وَالَّیْلِ اِذَا سَجٰی
اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے
-
مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلٰی
تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے
-
وَلَلْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوْلٰی
اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے
-
وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّک فَتَرْضٰی
اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ
-
اَلَمْ یَجِدْکَ یَتِیْمًا فَاٰوٰی
کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے
-
وَ وَجَدَکَ ضَآلًّا فَھَدٰی
اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے
-
وَ وَجَدَکَ عَآئِلًا فَاَغْنٰی
اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے
-
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْھَرْ
لہٰذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا
-
وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْھَرْ
اور سائل کوجھڑک مت دینا
-
وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہنا
?