بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی
رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے
-
وَالنَّھَارِ اِذَا تَجَلّٰی
اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے
-
وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰٓی
اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے
-
اِنَّ سَعْیَکُمْ لَشَتّٰی
بے شک تمہاری کوششیں مختلف قسم کی ہیں
-
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَاتَّقٰی
پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا
-
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی
اور نیکی کی تصدیق کی
-
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی
تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے
-
وَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰی
اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی
-
وَکَذَّبَ بَالْحُسْنٰی
اور نیکی کو جھٹلایا ہے
-
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی
اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے
-
وَمَا یُغْنِیْ عَنْہُ مَالُہٗٓ اِذَا تَرَدّٰی
اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا
-
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْھُدٰی
بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے
-
وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰی
اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے
-
فَاَنْذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی
تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا
-
لَا یَصْلٰىہَآ اِلَّا الْاَشْقَی
جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے
-
الَّذِیْ کَذَّبَ وَتَوَلّٰی
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرلیا
-
وَسَیُجَنَّبُھَا الْاَتْقَی
اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا
-
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی
جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے
-
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَہٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰٓی
جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزا دی جائے
-
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْہِ رَبِّہِ الْاَعْلٰی
سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے
-
وَلَسَوْفَ یَرْضٰی
اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا
?