• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. وَالشَّمْسِ وَضُحٰىھَا

    آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم

  2. وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىھَا

    اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے

  3. وَالنَّھَارِ اِذَا جَلّٰىھَا

    اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے

  4. وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىھَا

    اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے

  5. وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰىھَا

    اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے

  6. وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىھَا

    اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے

  7. وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىھَا

    اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے

  8. فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰىھَا

    پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے

  9. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکّٰىھَا

    بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنا لیا

  10. وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىھَا

    اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے

  11. کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىھَآ

    ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تکذیب کی

  12. اِذِانْۢبَعَثَ اَشْقٰىھَا

    جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا

  13. فَقَالَ لَہُمْ رَسُوْلُ اللہِ نَاقَةَ اللہِ وَسُقْیٰىھَا

    تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا

  14. فَکَذَّبُوْہُ فَعَقَرُوْھَا فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ رَبُّہُمْ بِذَنْۢبِھِمْ فَسَوّٰىھَا

    تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا

  15. وَلَا یَخَافُ عُقْبٰىھَا

    اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے


surah shams, ash-shams, al-shams, The sun, surah91

?