• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. لَآ اُقْسِمُ بِھٰذَا الْبَلَدِ 

    میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں

  2. وَاَنْتَ حِلٌّۢ بِھٰذَا الْبَلَدِ 

    اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

  3. وَ وَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ 

    اور تمہارے باپ آدم اور ان کی اولاد کی قسم

  4. لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ کَبَدٍ 

    ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے

  5. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْہِ اَحَدٌ 

    کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا

  6. یَقُوْلُ اَھْلَکْتُ مَالًا لُّبَدًا 

    کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے

  7. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَہٗٓ اَحَدٌ 

    کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے

  8. اَلَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ عَیْنَیْنِ 

    کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں

  9. وَلِسَانًا وَّشَفَتَیْنِ 

    اور زبان اور دو ہونٹ بھی

  10. وَھَدَیْنٰہُ النَّجْدَیْنِ 

    اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے

  11. فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ 

    پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا

  12. وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا الْعَقَبَۃُ 

    اورتم کیا جانو یہ گھاٹی کیا ہے

  13. فَکُّ رَقَبَةٍ 

    کسی گردن کا آزاد کرانا

  14. اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ 

    یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا

  15. یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ 

    کسی قرابتدار یتیم کو

  16. اَوْ مِسْکِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ 

    یا خاکسار مسکین کو

  17. ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ 

    پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی

  18. اُولٰۤئِکَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ 

    یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں

  19. وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا ھُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ 

    اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں

  20. عَلَیْھِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَۃٌ 

    انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گا


surah balad, al-balad, city, surah90

 

?