بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی
اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
-
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰی
جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
-
وَالَّذِیْ قَدَّرَ فَھَدٰی
جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
-
وَ الَّذِیْٓ اَخْرَجَ الْمَرْعٰی
جس نے چارہ بنایا ہے
-
فَجَعَلَہٗ غُثَآءً اَحْوٰی
پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنا دیاہے
-
سَنُقْرِئُکَ فَلَا تَنْسٰٓی
ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے
-
اِلَّا مَاشَآءَ اللہُ اِنَّہٗ یَعْلَمُ الْجَھْرَ وَمَا یَخْفٰی
مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
-
وَنُیَسِّرُکَ لِلْیُسْرٰی
اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
-
فَذَکِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی
لہٰذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
-
سَیَذَّکَّرُ مَنْ یَّخْشٰی
عنقریب خوفِ خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
-
وَیَتَجَنَّبُھَا الْاَشْقَی
اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
-
الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْکُبْرٰی
جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
-
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْہَا وَلَا یَحْیٰی
پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
-
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی
بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا
-
وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی
جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
-
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا
لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو
-
وَالْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی
جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
-
اِنَّ ھٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی
یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
-
صُحُفِ اِبْرٰھِیْمَ وَمُوْسٰی
ابراہیم کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی کے صحیفوں میں بھی
?