بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ
آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم
-
وَمَا اَدْرٰىکَ مَا الطَّارِقُ
اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے
-
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے
-
اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌ
کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو
-
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ
پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
-
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ
وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
-
یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِ
جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
-
اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌ
یقیناً وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے
-
یَوْمَ تُبْلَی السَّرَآئِرُ
جس دن رازوں کو آزمایا جائے گا
-
فَمَا لَہٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍ
تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار
-
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی
-
وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور شگافتہ ہونے والی زمین کی
-
اِنَّہٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
بے شک یہ قول فیصل ہے
-
وَّمَا ھُوَ بِالْھَزْلِ
اور مذاق نہیں ہے
-
اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا
یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں
-
وَّاَکِیْدُ کَیْدًا
اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں
-
فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا
تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو
?