بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
ھَلْ اَتٰىکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِ
کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے
-
وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَۃٌ
اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
-
عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌ
محنت کرنے والے تھکے ہوئے
-
تَصْلٰی نَارًا حَامِیَةً
دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
-
تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍ
انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
-
لَیْسَ لَھُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ
ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خاردار جھاڑی کے نہ ہوگا
-
لَّا یُسْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ
جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے
-
وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَۃٌ
اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
-
لِّسَعْیِھَا رَاضِیَۃٌ
اپنی محنت و ریاضت سے خوش
-
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ
بلند ترین جنت میں
-
لَّا تَسْمَعُ فِیْہَا لَاغِیَةً
جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے
-
فِیْھَا عَیْنٌ جَارِیَۃٌ
وہاں چشمے جاری ہوں گے
-
فِیْھَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَۃٌ
وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
-
وَّاَکْوَابٌ مَّوْضُوْعَۃٌ
اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے
-
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَۃٌ
اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے
-
وَّزَرَابِیُّ مَبْثُوْثَۃٌ
اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی
-
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَی الْاِبِلِ کَیْفَ خُلِقَتْ
کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے
-
وَاِلَی السَّمَآءِ کَیْفَ رُفِعَتْ
اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے
-
وَاِلَی الْجِبَالِ کَیْفَ نُصِبَتْ
اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے
-
وَاِلَی الْاَرْضِ کَیْفَ سُطِحَتْ
اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے
-
فَذَکِّرْ اِنَّمَآ اَنْتَ مُذَکِّرٌ
لہٰذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو
-
لَسْتَ عَلَیْھِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ
تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو
-
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰی وَکَفَرَ
مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
-
فَیُعَذِّبُہُ اللہُ الْعَذَابَ الْاَکْبَرَ
تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا
-
اِنَّ اِلَیْنَآ اِیَابَھُمْ
پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے
-
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَہُمْ
اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے
?