بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ
برجوں والے آسمان کی قسم
-
وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ
اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے
-
وَشَاھِدٍ وَّمَشْھُوْدٍ
اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم
-
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ
اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے
-
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ
آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے
-
اِذْ ھُمْ عَلَیْھَا قُعُوْدٌ
جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے
-
وَّھُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُھُوْدٌ
اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں
-
وَمَا نَقَمُوْا مِنْھُمْ اِلَّآ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ
اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے
-
الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاللہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ شَھِیْدٌ
وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے
-
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَھُمْ عَذَابُ جَھَنَّمَ وَلَھُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ
بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنّم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے
-
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَھُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْکَبِیْرُ
بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے
-
اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ
بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے
-
اِنَّہٗ ھُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیْدُ
وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے
-
وَھُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ
وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
-
ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ
وہ صاحبِ عرش مجید ہے
-
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ
جو چاہتا ہے کرسکتا ہے
-
ھَلْ اَتٰىکَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ
کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے
-
فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ
فرعون اور قومِ ثمود کی خبر
-
بَلِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فِیْ تَکْذِیْبٍ
مگر کفّار تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں
-
وَّاللہُ مِنْ وَّرَآئِھِمْ مُّحِیْطٌ
اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے
-
بَلْ ھُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ
یقیناً یہ بزرگ و برتر قرآن ہے
-
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ
جو لوحِ محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے
?