بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا
-
وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے
-
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین برابر کرکے پھیلا دی جائے گی
-
وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْ
اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی
-
وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گی اور یہ ضروری بھی ہے
-
یٰٓاَیُّھَا الْاِنْسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدْحًا فَمُلٰقِیْہِ
اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا
-
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیْنِہٖ
پھر جس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
-
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا
اس کا حساب آسان ہوگا
-
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَھْلِہٖ مَسْرُوْرًا
اور وہ اپنے اہل کی طرف خوشی خوشی واپس آئے گا
-
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَآءَ ظَہْرِہٖ
اور جس کو نامہ اعمال پشت کی طرف سے دیا جائے گا
-
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا
وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا
-
وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا
اور جہنّم کی آگ میں داخل ہوگا
-
اِنَّہٗ کَانَ فِیْٓ اَھْلِہٖ مَسْرُوْرًا
یہ پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت خوش تھا
-
اِنَّہٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ
اور اس کا خیال تھا کہ پلٹ کر خدا کی طرف نہیں جائے گا
-
بَلٰٓی اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیْرًا
ہاں اس کا پروردگار خوب دیکھنے والا ہے
-
فَلَآ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
میں شفق کی قسم کھا کر کہتا ہوں
-
وَالَّیْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات اورجن چیزوں کو وہ ڈھانک لیتی ہے ان کی قسم
-
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ
اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجائے
-
لَتَرْکَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ
کہ تم ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت میں مبتلا ہوگے
-
فَمَا لَھُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لے آتے ہیں
-
وَاِذَا قُرِیَٔ عَلَیْھِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ہیں ۩
-
بَلِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یُکَذِّبُوْنَ
بلکہ کفّار تو تکذیب بھی کرتے ہیں
-
وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ
اور اللہ خوب جانتا ہے جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
-
فَبَشِّرْھُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ
اب آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں
-
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَھُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ
علاوہ صاحبانِ ایمان و عمل صالح کے کہ ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب ہے
?