بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ
ویل ہے ان کے لئے جو ناپ تول میں کمی کرنے والے ہیں
-
الَّذِیْنَ اِذَا اکْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ
یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں
-
وَاِذَا کَالُوْھُمْ اَوْوَّزَنُوْھُمْ یُخْسِرُوْنَ
اور جب ان کے لئے ناپتے یا تولتے ہیں تو کم کردیتے ہیں
-
اَلَا یَظُنُّ اُولٰۤئِکَ اَنَّہُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ
کیا انہیں یہ خیال نہیں ہے کہ یہ ایک روز دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں
-
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ
بڑے سخت دن میں
-
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
جس دن سب رب العالمین کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے
-
کَلَّآ اِنَّ کِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ
یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا
-
وَمَآ اَدْرٰکَ مَا سِجِّیْنٌ
اور تم کیا جو کہ سجین کیا ہے
-
کِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ
ایک لکھا ہوا دفتر ہے
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج کے دن ان جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
-
الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ
جو لوگ روزِ جزا کا انکار کرتے ہیں
-
وَمَا یُکَذِّبُ بِہٖٓ اِلَّا کُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ
اور اس کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو حد سے گزر جانے والے گنہگار ہیں
-
اِذَا تُتْلٰی عَلَیْہِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
جب ان کے سامنے آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے افسانے ہیں
-
کَلَّا بَلْ رَانَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ
نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے
-
کَلَّا اِنَّہُمْ عَنْ رَّبِّھِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ
یاد رکھو انہیں روزِ قیامت پروردگار کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا
-
ثُمَّ اِنَّھُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ
پھر اس کے بعد یہ جہنّم میں جھونکے جانے والے ہیں
-
ثُمَّ یُقَالُ ھٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم انکار رہے تھے
-
کَلَّآ اِنَّ کِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَ
یاد رکھو کہ نیک کردار افراد کا نامہ اعمال علیین میں ہوگا
-
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَاعِلِّیُّوْنَ
اور تم کیا جانو کہ علیین کیا ہے
-
کِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ
ایک لکھا ہوا دفتر ہے
-
یَّشْھَدُہُ الْمُقَرَّبُوْنَ
جس کے گواہ ملائکہ مقربین ہیں
-
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
-
عَلَی الْاَرَآئِکِ یَنْظُرُوْنَ
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کررہے ہوں گے
-
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْھِھِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ
تم ان کے چہروں پر نعمت کی شادابی کا مشاہدہ کروگے
-
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ
انہیں سربمہر خالص شراب سے سیراب کیا جائے گا
-
خِتٰمُہٗ مِسْکٌ وَفِیْ ذٰلِکَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ
جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے
-
وَمِزَاجُہٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ
اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی
-
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِھَا الْمُقَرَّبُوْنَ
یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب بارگاہ بندے پانی پیتے ہیں
-
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا کَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَکُوْنَ
بے شک یہ مجرمین صاحبانِ ایمان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے
-
وَاِذَا مَرُّوْابِھِمْ یَتَغَامَزُوْنَ
اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو اشارے کنائے کرتے تھے
-
وَاِذَا انْقَلَبُوْٓا اِلٰٓی اَھْلِھِمُ انْقَلَبُوْا فَکِھِیْنَ
اور جب اپنے اہل کی طرف پلٹ کر آتے تھے تو خوش و خرم ہوتے تھے
-
وَاِذَا رَاَوْھُمْ قَالُوْٓا اِنَّ ھٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ
اور جب مومنین کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ سب اصلی گمراہ ہیں
-
وَمَآ اُرْسِلُوْا عَلَیْھِمْ حٰفِظِیْنَ
حالانکہ انہیں ان کا نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا
-
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْکُفَّارِ یَضْحَکُوْنَ
تو آج ایمان لانے والے بھی کفّار کا مضحکہ اُڑائیں گے
-
عَلَی الْاَرَآئِکِ یَنْظُرُوْنَ
تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے
-
ھَلْ ثُوِّبَ الْکُفَّارُ مَا کَانُوْا یَفْعَلُوْنَ
اب تو کفار کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل رہا ہے
?