بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ
جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا
-
وَاِذَا الْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ
اور جب ستارے بکھر جائیں گے
-
وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے
-
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ
اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا
-
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ
تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
-
یٰٓاَیُّھَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِیْمِ
اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے
-
الَّذِیْ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ
اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
-
فِیْٓ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ
اس نے جس صورت میں چاہا ہے تیرے اجزاء کی ترکیب کی ہے
-
کَلَّا بَلْ تُکَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ
مگر تم لوگ جزا کا انکار کرتے ہو
-
وَاِنَّ عَلَیْکُمْ لَحٰفِظِیْنَ
اور یقیناً تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں
-
کِرَامًا کَاتِبِیْنَ
جو باعزّت لکھنے والے ہیں
-
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ
وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں
-
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
-
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ
اور بدکار افراد جہنم میں ہوں گے
-
یَّصْلَوْنَھَا یَوْمَ الدِّیْنِ
وہ روزِ جزا اسی میں جھونک دیئے جائیں گے
-
وَمَا ھُمْ عَنْھَا بِغَآئِبِیْنَ
اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
-
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ
اور تم کیا جانو کہ جزا کا دن کیا شے ہے
-
ثُمَّ مَآ اَدْرٰىکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہوتا ہے
-
یَوْمَ لَا تَمْلِکُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا وَالْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰہِ
اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا
?