بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ
جب چادر آفتاب کو لپیٹ دیا جائے گا
-
وَاِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ
جب تارے گر پڑیں گے
-
وَاِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ
جب پہاڑ حرکت میں آجائیں گے
-
وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی
-
وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ
جب جانوروں کو اکٹھا کیا جائے گا
-
وَاِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
جب دریا بھڑک اٹھیں گے
-
وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ
جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا
-
وَاِذَا الْمَوْءٗدَۃُ سُئِلَتْ
اور جب زندہ درگور لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا
-
بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ
کہ انہیں کس گناہ میں مارا گیا ہے
-
وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
اور جب نامۂ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے
-
وَاِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتْ
اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا
-
وَاِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ
اور جب جہنّم کی آگ بھڑکا دی جائے گی
-
وَاِذَا الْجَنَّۃُ اُزْلِفَتْ
اور جب جنّت قریب تر کردی جائے گی
-
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ اَحْضَرَتْ
تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے
-
فَلَآ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
تو میں ان ستاروں کی قسم کھاتا ہوں جو پلٹ جانے والے ہیں
-
الْجَوَارِ الْکُنَّسِ
چلنے والے اور چُھپ جانے والے ہیں
-
وَالَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ
اور رات کی قسم جب ختم ہونے کو آئے
-
وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی قسم جب سانس لینے لگے
-
اِنَّہٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ کَرِیْمٍ
بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے
-
ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَکِیْنٍ
وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے
-
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍ
وہ وہاں قابلِ اطاعت اور پھر امانت دار ہے
-
وَمَا صَاحِبُکُمْ بِمَجْنُوْنٍ
اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے
-
وَلَقَدْ رَاٰہُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ
اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
-
وَمَا ھُوَ عَلَی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ
اور وہ غیب کے بارے میں بخیل نہیں ہے
-
وَمَا ھُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ
اور یہ قرآن کسی شیطان رجیم کا قول نہیں ہے
-
فَاَیْنَ تَذْھَبُوْنَ
تو تم کدھر چلے جارہے ہو
-
اِنْ ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ
یہ صرف عالمین کے لئے ایک نصیحت کا سامان ہے
-
لِمَنْ شَآءَ مِنْکُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَ
جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے
-
وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَآءَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ
اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے
?