بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
عَبَسَ وَتَوَلّیٰٓ
اس نے منھ بسور لیا اور پیٹھ پھیرلی
-
اَنْ جَآءَہُ الْاَعْمٰی
کہ ان کے پاس ایک نابیناآگیا
-
وَمَا یُدْرِیْکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّیٰٓ
اور تمھیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ نفس ہوجاتا
-
اَوْ یَذَّکَّرُ فَتَنْفَعَہُ الذِّکْرٰی
یا نصیحت حاصل کرلیتا تو وہ نصیحت ا س کے کام آجاتی
-
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰی
لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے
-
فَاَنْتَ لَہٗ تَصَدّٰی
آپ اس کی فکر میں لگے ہوئے ہیں
-
وَمَا عَلَیْکَ اَلَّا یَزَّکّٰی
حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر وہ پاکیزہ نہ بھی بنے
-
وَاَمَّا مَنْ جَآءَکَ یَسْعٰی
لیکن جو آپ کے پاس دوڑ کر آیاہے
-
وَھُوَ یَخْشٰی
اور وہ خوفِ خدا بھی رکھتاہے
-
فَاَنْتَ عَنْہُ تَلَھّٰی
آپ اس سے بے رخی کرتے ہیں
-
کَلَّآ اِنَّھَا تَذْکِرَۃٌ
دیکھئے یہ قرآن ایک نصیحت ہے
-
فَمَنْ شَآءَ ذَکَرَہٗ
جس کا جی چاہے قبول کرلے
-
فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَةٍ
یہ باعزّت صحیفوں میں ہے
-
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَھَّرَةٍۢ
جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہے
-
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں
-
کِرَامٍۢ بَرَرَةٍ
جو محترم اور نیک کردار ہیں
-
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَکْفَرَہٗ
انسان اس بات سے مارا گیا کہ کس قدر ناشکرا ہوگیا ہے
-
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَہٗ
آخر اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے
-
مِنْ نُّطْفَةٍ خَلَقَہٗ فَقَدَّرَہٗ
اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے
-
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَہٗ
پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے
-
ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ
پھر اسے موت دے کر دفنا دیا
-
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَہٗ
پھر جب چاہا دوبارہ زندہ کرکے اُٹھا لیا
-
کَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَآ اَمَرَہٗ
ہرگز نہیں اس نے حکمِ خدا کو بالکل پورا نہیں کیا ہے
-
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖ
ذرا انسان اپنے کھانے کی طرف تو نگاہ کرے
-
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا
بے شک ہم نے پانی برسایا ہے
-
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا
پھر ہم نے زمین کو شگافتہ کیا ہے
-
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْھَا حَبًّا
پھر ہم نے اس میں سے دانے پیدا کئے ہیں
-
وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا
اور انگور اور ترکاریاں
-
وَّ زَیْتُوْنًا وَّنَخْلًا
اور زیتون اور کھجور
-
وَّحَدَآئِقَ غُلْبًا
اور گھنے گھنے باغ
-
وَّفَاکِھَةً وَّاَبًّا
اور میوے اور چارہ
-
مَّتَاعًا لَّکُمْ وَ لِاَنْعَامِکُمْ
یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے لئے سرمایۂ حیات ہے
-
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّۃُ
پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی
-
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْہِ
جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا
-
وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہِ
اور ماں باپ سے بھی
-
وَصَاحِبَتِہٖ وَبَنِیْہِ
اور بیوی اور اولاد سے بھی
-
لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْھُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ
اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
-
وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَۃٌ
اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے
-
ضَاحِکَۃٌ مُّسْتَبْشِرَۃٌ
مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے
-
وَ وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْھَا غَبَرَۃٌ
اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے
-
تَرْھَقُہَا قَتَرَۃٌ
ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی
-
اُولٰۤئِکَ ھُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ
یہی لوگ حقیقتاً کافر اور فاجر ہوں گے
?