بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا
قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
-
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا
اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
-
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا
اور فضا میں پیرنے والے ہیں
-
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا
پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
-
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا
پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
-
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَۃُ
جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
-
تَتْبَعُھَا الرَّادِفَۃُ
اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
-
قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ
اس دن دل لرز جائیں گے
-
اَبْصَارُھَا خَاشِعَۃٌ
آنکھیں خوف سے جھکی ہوں گی
-
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِ
یہ کفّار کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
-
ءَاِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
-
قَالُوْا تِلْکَ اِذًا کَرَّۃٌ خَاسِرَۃٌ
یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
-
فَاِنَّمَا ھِیَ زَجْرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ
یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
-
فَاِذَا ھُمْ بِالسَّاھِرَةِ
جس کے بعد سب میدانِ حشر میں نظر آئیں گے
-
ھَلْ اَتٰىکَ حَدِیْثُ مُوْسٰی
کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
-
اِذْ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی
جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
-
اِذْھَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰی
فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
-
فَقُلْ ھَلْ لَّکَ اِلٰٓی اَنْ تَزَکیّٰ
اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
-
وَاَھْدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخْشٰی
اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
-
فَاَرٰىہُ الْاٰیَةَ الْکُبْرٰی
پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
-
فَکَذَّبَ وَعَصٰی
تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
-
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰی
پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
-
فَحَشَرَ فَنَادٰی
پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
-
فَقَالَ اَنَا رَبُّکُمُ الْاَعْلٰی
اور کہا کہ میں تمہارا ربِ اعلیٰ ہوں
-
فَاَخَذَہُ اللہُ نَکَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰی
تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ں کے عذاب کی گرفت میں لے لیا
-
اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰی
اس واقعہ میں خوفِ خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
-
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ بَنٰىھَا
کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
-
رَفَعَ سَمْکَھَا فَسَوّٰىھَا
اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
-
وَاَغْطَشَ لَیْلَھَا وَاَخْرَجَ ضُحٰىھَا
اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
-
وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِکَ دَحٰىھَا
اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
-
اَخْرَجَ مِنْھَا مَآءَھَا وَمَرْعٰىھَا
اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
-
وَالْجِبَالَ اَرْسٰىھَا
اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
-
مَتَاعًا لَّکُمْ وَ لِاَنْعَامِکُمْ
یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
-
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّۃُ الْکُبْرٰی
پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
-
یَوْمَ یَتَذَکَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰی
جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
-
وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰی
اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
-
فَاَمَّا مَنْ طَغٰی
پھر جس نے سرکشی کی ہے
-
وَاٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا
اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
-
فَاِنَّ الْجَحِیْمَ ھِیَ الْماْوٰی
جہنم اس کا ٹھکانا ہوگا
-
وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَنَھَی النَّفْسَ عَنِ الْھَوٰی
اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
-
فَاِنَّ الْجَنَّةَ ھِیَ الْمَاْوٰی
تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
-
یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ السَّا عَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىھَا
پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
-
فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِکْرٰىھَا
آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
-
اِلٰی رَبِّکَ مُنْتَھٰىھَا
اس کے علم کی ا نتہاء آپ کے پروردگار کی طرف ہے
-
اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰھَا
آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
-
کَاَنَّہُمْ یَوْمَ یَرَوْنَھَا لَمْ یَلْبَثُوْٓا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىھَا
گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگا جیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں
?