بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ
یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں
-
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ
بہت بڑی خبر کے بارے میں
-
الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ مُخْتَلِفُوْنَ
جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
-
کَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ
کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
-
ثُمَّ کَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ
اور خوب معلوم ہوجائے گا
-
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِھٰدًا
کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے
-
وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا
اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں
-
وَّخَلَقْنٰکُمْ اَزْوَاجًا
اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے
-
وَّجَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا
اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے
-
وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا
اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے
-
وَّجَعَلْنَا النَّھَارَ مَعَاشًا
اور دن کو وقتِ معاش قراردیا ہے
-
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں
-
وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّھَّاجًا
اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے
-
وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا
اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
-
لِّنُخْرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا
تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں
-
وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا
اور گھنے گھنے باغات پیداکریں
-
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ کَانَ مِیْقَاتًا
بیشک فیصلہ کا دن معین ہے
-
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا
جس دن صور پھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
-
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتْ اَبْوَابًا
اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
-
وَّسُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَکَانَتْ سَرَابًا
اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے
-
اِنَّ جَھَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا
بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے
-
لِّلطّٰغِیْنَ مَاٰباً
وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے
-
لّٰبِثِیْنَ فِیْھَآ اَحْقَابًا
اس میں وہ مدتوں رہیں گے
-
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْھَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا
نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
-
اِلَّا حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًا
علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے
-
جَزَآءً وِّفَاقًا
یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے
-
اِنَّھُمْ کَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا
یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
-
وَّکَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا
اور انہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے
-
وَکُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰہُ کِتٰبًا
اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے
-
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَکُمْ اِلَّا عَذَابًا
اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے
-
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا
بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے
-
حَدَآئِقَ وَاَعْنَابًا
باغات ہیں اور انگور
-
وَّکَوَاعِبَ اَتْرَابًا
نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن
-
وَّکَاْسًا دِھَاقًا
اور چھلکتے ہوئے پیمانے
-
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْھَا لَغْوًا وَّلَا کِذّٰبًا
وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ
-
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّکَ عَطَآءً حِسَابًا
یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا
-
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِکُوْنَ مِنْہُ خِطَابًا
وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے
-
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰۤئِکَۃُ صَفًّا لَّا یَتَکَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن روح القدس اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے
-
ذٰلِکَ الْیَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ مَاٰبًا
یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
-
اِنَّآ اَنْذَرْنٰکُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰہُ وَیَقُوْلُ الْکٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا
ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا
?