بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا
ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے
-
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا
پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں
-
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا
اور قسم ہے ان کی جو اشیاء کو منتشر کرنے والی ہیں
-
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا
پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
-
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِکْرًا
پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں
-
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا
تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے
-
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے
-
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ
پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے
-
وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ
اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
-
وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں
-
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ
اور جب سارے پیغمبر ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں
-
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْ
بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے
-
لِیَوْمِ الْفَصْلِ
فیصلہ کے دن کے لئے
-
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِ
اور آپ کیا جانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنّم ہے
-
اَلَمْ نُھْلِکِ الْاَوَّلِیْنَ
کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
-
ثُمَّ نُتْبِعُھُمُ الْاٰخِرِیْنَ
پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگا دیں گے
-
کَذٰلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ
ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
-
اَلَمْ نَخْلُقْکُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّھِیْنٍ
کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے
-
فَجَعَلْنٰہُ فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ
پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے
-
اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ
ایک معین مقدار تک
-
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ
پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
-
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ کِفَاتًا
کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے
-
اَحْیَآءً وَّاَمْوَاتًا
جس میں زندہ مردہ سب کو جمع کریں گے
-
وَّجَعَلْنَا فِیْھَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّاَسْقَیْنٰکُمْ مَّآءً فُرَاتًا
اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے
-
اِنْطَلِقُوْٓا اِلٰی مَا کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ
جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
-
اِنْطَلِقُوْٓا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ
جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں
-
لَّا ظَلِیْلٍ وَّلَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّھَبِ
نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنّم کی لپٹ سے بچانے والا سہارا
-
اِنَّھَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ
وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل
-
کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ
جیسے زرد رنگ کے اونٹ
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنّم ہے
-
ھٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ
آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے
-
وَلَا یُؤْذَنُ لَھُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ
اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
-
ھٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنٰکُمْ وَالْاَوَّلِیْنَ
یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے
-
فَاِنْ کَانَ لَکُمْ کَیْدٌ فَکِیْدُوْنِ
اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ہے
-
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍ
بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے
-
وَّفَوَاکِہَ مِمَّا یَشْتَھُوْنَ
اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے
-
کُلُوْا وَاشْرَبُوْا ھَنِیْۤئًۢا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں
-
اِنَّ کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
-
کُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّکُمْ مُّجْرِمُوْنَ
تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
-
َوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے
-
وَاِذَا قِیْلَ لَہُمُ ارْکَعُوْا لَا یَرْکَعُوْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
-
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
-
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۢ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ
آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے
?