• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ

    قیامت قریب آگئی اور چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے

  2. وَاِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَیَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

    اور یہ کوئی بھی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مسلسل جادو ہے

  3. وَکَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْٓا اَھْوَآءَھُمْ وَکُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

    اور انہوں نے تکذیب کی اور اپنی خواہشات کا اتباع کیا اور ہر بات کی ایک منزل ہوا کرتی ہے

  4. وَلَقَدْ جَآءَھُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْہِ مُزْدَجَرٌ

    یقیناً ان کے پاس اتنی خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہ کا سامان موجود ہے

  5. حِکْمَۃٌۢ بَالِغَۃٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

    انتہائی درجہ کی حکمت کی باتیں ہیں لیکن انہیں ڈرانے والی باتیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں

  6. فَتَوَلَّ عَنْھُمْ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰی شَیْءٍ نُّکُرٍ

    لہٰذا آپ ان سے منہ پھیر لیں جس دن ایک بلانے والا اسرافیل انہیں ایک ناپسندہ امر کی طرف بلائے گا

  7. خُشَّعًا اَبْصَارُھُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ کَاَنَّھُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌ

    یہ نظریں جھکائے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے جس طرح ٹڈیاں پھیلی ہوئی ہوں

  8. مُّھْطِعِیْنَ اِلَی الدَّاعِ یَقُوْلُ الْکٰفِرُوْنَ ھٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ

    سب کسی بلانے والے کی طرف سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور کفار یہ کہہ رہے ہوں گے کہ آج کا دن بڑا سخت دن ہے

  9. کَذَّبَتْ قَبْلَھُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَکَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّازْدُجِرَ

    ان سے پہلے قومِ نوح نے بھی تکذیب کی تھی کہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہہ دیا کہ یہ دیوانہ ہے بلکہ اسے جھڑکا بھی گیا

  10. فَدَعَا رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ

    تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں میری مدد فرما

  11. فَفَتَحْنَآ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْھَمِرٍ

    تو ہم نے ایک موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیئے

  12. وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَآءُ عَلٰٓی اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

    اور زمین سے بھی چشمے جاری کردیئے اور پھر دونوں پانی ایک خاص مقررہ مقصد کے لئے باہم مل گئے

  13. وَحَمَلْنٰہُ عَلٰی ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ

    اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی کشتی میں سوار کرلیا

  14. تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا ۚ جَزَآءً لِّمَنْ کَانَ کُفِرَ

    جو ہماری نگاہ کے سامنے چل رہی تھی اور یہ اس بندے کی جزا تھی جس کا انکار کیا گیا تھا

  15. وَلَقَدْ تَّرَکْنٰھَآ اٰیَةً فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے اسے ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے

  16. فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    پھر ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

  17. وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

  18. کَذَّبَتْ عَادٌ فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    اور قومِ عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا

  19. اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَیْہِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

    ہم نے ان کے اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں

  20. تَنْزِعُ النَّاسَ کَاَنَّھُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ

    جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھا لیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں

  21. فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    پھر دیکھو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

  22. وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

  23. کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ

    اور ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

  24. فَقَالُوْٓا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُہٗٓ اِنَّآ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ

    اور کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کا اتباع کرلیں اس طرح تو ہم گمراہی اور دیوانگی کا شکار ہوجائیں گے

  25. ءَاُلْقِیَ الذِّکْرُ عَلَیْہِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ ھُوَ کَذَّابٌ اَشِرٌ

    کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے

  26. سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْکَذَّابُ الْاَشِرُ

    تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے

  27. اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّھُمْ فَارْتَقِبْھُمْ وَاصْطَبِرْ

    ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہٰذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو

  28. وَنَبِّئْھُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَۃٌۢ بَیْنَھُمْ ۚ کُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

    اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے

  29. فَنَادَوْا صَاحِبَھُمْ فَتَعَاطٰی فَعَقَرَ

    تو ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی اور اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں

  30. فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    پھر سب نے دیکھا کہ ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

  31. اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَیْہِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَکَانُوْا کَھَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ

    ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے

  32. وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

  33. کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۢ بِالنُّذُرِ

    اور قومِ لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

  34. اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَیْھِمْ حَاصِبًا اِلَّآ اٰلَ لُوْطٍ نَجَّیْنٰہُمْ بِسَحَرٍ

    تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچا لیا

  35. نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا کَذٰلِکَ نَجْزِیْ مَنْ شَکَرَ

    یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح ہم شکر گزار بندوں کو جزا دیتے ہیں

  36. وَلَقَدْ اَنْذَرَھُمْ بَطْشَتَنَا فَتَـمَارَوْا بِالنُّذُرِ

    اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا

  37. وَلَقَدْ رَاوَدُوْہُ عَنْ ضَیْفِہٖ فَطَمَسْنَآ اَعْیُنَھُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

  38. وَلَقَدْ صَبَّحَھُمْ بُکْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌ

    اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا

  39. فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَنُذُرِ

    کہ اب ہمارے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

  40. وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

  41. وَلَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ

    اور فرعون والوں تک بھی پیغمبر آئے

  42. کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا کُلِّھَا فَاَخَذْنٰھُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ

    تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کا انکار کردیا تو ہم نے بھی ایک زبردست صاحبِ اقتدار کی طرح انہیں اپنی گرفت میں لے لیا

  43. اَکُفَّارُکُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰۤئِکُمْ اَمْ لَکُمْ بَرَآءَۃٌ فِی الزُّبُرِ

    تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے

  44. اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ

    یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے

  45. سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ

    عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

  46. بَلِ السَّاعَۃُ مَوْعِدُھُمْ وَالسَّاعَۃُ اَدْھٰی وَاَمَرُّ

    بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے

  47. اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ

    بیشک مجرمین گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں

  48. یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِعَلٰی وُجُوْھِھِمْ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ

    قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنّم کا مزہ چکھو

  49. اِنَّا کُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ

    بیشک ہم نے ہر شے کو ایک اندازہ کے مطابق پیدا کیا ہے

  50. وَمَآ اَمْرُنَآ اِلَّا وَاحِدَۃٌ کَلَمْحٍۢ بِالْبَصَرِ

    اور ہمارا حکم پلک جھپکنے کی طرح کی ایک بات ہے

  51. وَلَقَدْ اَھْلَکْنَآ اَشْیَاعَکُمْ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ

    اور ہم نے تمہارے ساتھیوں کو پہلے ہی ہلاک کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

  52. وَکُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْھُ فِی الزُّبُرِ

    اور ان لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے سب نامۂ اعمال میں محفوظ ہے

  53. وَکُلُّ صَغِیْرٍ وَّکَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ

    اور ہر چھوٹا اور بڑا عمل اس میں درج کردیا گیا ہے

  54. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَھَرٍ

    بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نہروں کے درمیان ہوں گے

  55. فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْکٍ مُّقْتَدِرٍ

    اس پاکیزہ مقام پر جو صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے


surah qamar, khamar, moon, surah54

?