• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. وَالنَّجْمِ اِذْا ھَوٰی

    قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا

  2. مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی

    تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا

  3. وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی

    اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے

  4. اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی

    اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے

  5. عَلَّمَہٗ شَدِیْدُ الْقُوٰی

    اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے

  6. ذُوْمِرَّةٍ فَاسْتَوٰی

    وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا

  7. وَھُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی

    جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا

  8. ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی

    پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا

  9. فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی

    یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا

  10. فَاَوْحٰٓی اِلٰی عَبْدِہٖ مَآ اَوْحٰی

    پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی

  11. مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰی

    دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا

  12. اَفَتُمٰرُوْنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰی

    کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے

  13. وَلَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَةً اُخْرٰی

    اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے

  14. عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَھٰی

    سدرۃ المنتہیٰ کے نزدیک

  15. عِنْدَھَا جَنَّۃُ الْمَاْوٰی

    جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے

  16. اِذْ یَغْشَی السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰی

    جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

  17. مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی

    اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی

  18. لَقَدْ رَاٰی مِنْ اٰیٰتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی

    اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھی ہیں

  19. اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰی

    کیا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا ہے

  20. وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰی

    اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے

  21. اَلَکُمُ الذَّکَرُوَلَہُ الْاُنْثٰی

    تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں

  22. تِلْکَ اِذًا قِسْمَۃٌ ضِیْزٰی

    یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے

  23. اِنْ ھِیَ اِلَّآ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْھَآ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُکُمْ مَّآ اَنْزَلَ اللہُ بِھَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَھْوَی الْاَنْفُسُ ۚ وَلَقَدْ جَآءَھُمْ مِّنْ رَّبِّہِمُ الْھُدٰی

    یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے۔ درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقیناً ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

  24. اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَاتَمَنّٰی

    کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے

  25. فَلِلّٰہِ الْاٰخِرَۃُ وَالْاُوْلٰی

    بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے

  26. وَکَمْ مِّنْ مَّلَکٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُہُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللہُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَرْضٰی

    اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے اجازت نہ دے دے

  27. اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰۤئِکَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰی

    بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں

  28. وَمَا لَھُمْ بِہٖ مِنْ عِلْمٍ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا

    حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے

  29. فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰی عَنْ ذِکْرِنَا وَلَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا

    لہٰذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں

  30. ذٰلِکَ مَبْلَغُھُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَھُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اھْتَدٰی

    یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے

  31. وَلِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰی

    اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے

  32. اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ کَبٰۤئِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ اِنَّ رَبَّکَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ھُوَ اَعْلَمُ بِکُمْ اِذْ اَنْشَاَکُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّۃٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّھٰتِکُمْ ۚ فَلَا تُزَکُّوْٓا اَنْفُسَکُمْ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی

    جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں گناہانِ صغیرہ کے علاوہ بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہٰذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے

  33. اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰی

    کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا

  34. وَاَعْطٰی قَلِیْلًا وَّاَکْدٰی

    اور تھوڑا سا راہِ خدا میں دے کر بند کردیا

  35. اَعِنْدَہٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَھُوَ یَرٰی

    کیا اس کے پاس علمِ غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے

  36. اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی

    یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی کے صحیفوں میں تھی

  37. وَاِبْرٰھِیْمَ الَّذِیْ وَفّیٰٓ

    یا ابراہیم کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے

  38. اَلَّا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی

    کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے

  39. وَاَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی

    اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے

  40. وَاَنَّ سَعْیَہٗ سَوْفَ یُرٰی

    اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی

  41. ثُمَّ یُجْزٰىہُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰی

    اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا

  42. وَاَنَّ اِلٰی رَبِّکَ الْمُنْتَھٰی

    اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے

  43. وَاَنَّہٗ ھُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی

    اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور رلایا بھی ہے

  44. وَاَنَّہٗ ھُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا

    اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے

  45. وَاَنَّہٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰی

    اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے

  46. مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰی

    اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے

  47. وَاَنَّ عَلَیْہِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰی

    اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے

  48. وَاَنَّہٗ ھُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی

    اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے

  49. وَاَنَّہٗ ھُوَ رَبُّ الشِّعْرٰی

    اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے

  50. وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ

    اور اسی نے پہلے قومِ عاد کو ہلاک کیا ہے

  51. وَثَمُوْدَ فَمَآ اَبْقٰی

    اور قومِ ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے

  52. وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ اِنَّہُمْ کَانُوْا ھُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی

    اور قومِ نوح کو ان سے پہلے کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے

  53. وَالْمُؤْتَفِکَةَ اَھْوٰی

    اور اسی نے قومِ لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے

  54. فَغَشّٰھَا مَا غَشّٰی

    پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا

  55. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکَ تَتَـمَارٰى

    اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو

  56. ھٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰی

    بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے

  57. اَزِفَتِ الْاٰزِفَۃُ

    دیکھو قیامت قریب آگئی ہے

  58. لَیْسَ لَھَا مِنْ دُوْنِ اللہِ کَاشِفَۃٌ

    اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے

  59. اَفَمِنْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ

    کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو

  60. وَتَضْحَکُوْنَ وَلَا تَبْکُوْنَ

    اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو

  61. وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ

    اور تم بالکل غافل ہو

  62. فَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ وَاعْبُدُوْا ۩

    اب سے غنیمت ہے کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو ۩


surah najam, najm, star surah53

?