بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالطُّوْرِ
طور کی قسم
-
وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ
اور لکھی ہوئی کتاب کی قسم
-
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ
جو کشادہ اوراق میں ہے
-
وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ
اور بیت معمور کی قسم
-
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ
اور بلند چھت آسمان کی قسم
-
وَالْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ
اور بھڑکتے ہوئے سمندر کی قسم
-
اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ
یقیناً تمہارے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے
-
مَّا لَہٗ مِنْ دَافِعٍ
اور اس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے
-
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا
جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے
-
وَّتَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا
اور پہاڑ باقاعدہ حرکت میں آجائیں گے
-
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ
پھر جھٹلانے والوں کے لئے عذاب اور بربادی ہی ہے
-
الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ
جو فضولیات میں غرق کھیل تماشہ کررہے ہیں
-
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِجَھَنَّمَ دَعًّا
جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہنّم میں ڈھکیل دیا جائے گا
-
ھٰذِہِ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِھَا تُکَذِّبُوْنَ
یہی وہ جہنّم کی آگ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے
-
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ
آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے
-
اِصْلَوْھَا فَاصْبِرُوْٓا اَوْلَا تَصْبِرُوْا سَوَآءٌ عَلَیْکُمْ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے
-
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَعِیْمٍ
بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نعمتوں کے درمیان رہیں گے
-
فٰکِھِیْنَ بِمَآ اٰتٰىھُمْ رَبُّھُمْ ۚ وَ وَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ
جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہنّم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
-
کُلُوْا وَاشْرَبُوْا ھَنِیْۤئًۢا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اب یہیں آرام سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دئیے تھے
-
مُتَّکِئِیْنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ ۚ وَزَوَّجْنٰھُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ
وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے
-
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَابِھِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَمَآ اَلَتْنٰھُمْ مِّنْ عَمَلِھِمْ مِّنْ شَیْءٍ کُلُّ امْرِیءٍۢ بِمَا کَسَبَ رَھِیْنٌ
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو بھی ان ہی سے ملادیں گے اور کسی کے عمل میں سے ذرہ برابر بھی کم نہیں کریں گے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہے
-
وَاَمْدَدْنٰھُمْ بِفَاکِھَةٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَھُوْنَ
اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے
-
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْھَا کَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْھَا وَلَا تَاْثِیْمٌ
وہ آپس میں جامِ شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت اور گناہ نہ ہوگا
-
وَیَطُوْفُ عَلَیْھِمْ غِلْمَانٌ لَّھُمْ کَاَنَّھُمْ لُؤْلُؤٌ مَّکْنُوْنٌ
اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے
-
وَاَقْبَلَ بَعْضُھُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے
-
قَالُوْٓا اِنَّا کُنَّا قَبْلُ فِیْٓ اَھْلِنَا مُشْفِقِیْنَ
کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے
-
فَمَنَّ اللہُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عذَابَ السَّمُوْمِ
تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہنّم کی زہریلی ہوا سے بچالیا
-
اِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْہُ اِنَّہٗ ھُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ
ہم اس سے پہلے بھی اسی سے دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقیناً بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے
-
فَذَکِّرْ فَمَآ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّکَ بِکَاھِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ
لہٰذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں ۔ خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون
-
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ
کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کررہے ہیں
-
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ
تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
-
اَمْ تَاْمُرُھُمْ اَحْلَامُہُمْ بِھٰذَآ اَمْ ھُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا ان کی عقلیں یہ باتیں بتاتی ہیں یا یہ واقعاً سرکش قوم ہیں
-
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَہٗ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ
یا یہ کہتے ہیں کہ نبی نے قرآن گڑھ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں
-
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِہٖٓ اِنْ کَانُوْا صٰدِقِیْنَ
اگر یہ اپنی بات میں سچے ہیں تو یہ بھی ایسا ہی کوئی کلام لے آئیں
-
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ ھُمُ الْخٰلِقُوْنَ
کیا یہ بغیر کسی چیز کے ازخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی پیدا کرنے والے ہیں
-
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَ
یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں
-
اَمْ عِنْدَ ھُمْ خَزَآئِنُ رَبِّکَ اَمْ ھُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَ
یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں
-
اَمْ لَھُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْہِ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُھُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ آسمان کی باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی واضح ثبوت لے آئے
-
اَمْ لَہُ الْبَنٰتُ وَلَکُمُ الْبَنُوْنَ
یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں
-
اَمْ تَسْئَلُھُمْ اَجْرًا فَھُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ
یا تم ان سے کوئی اجرِ رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں
-
اَمْ عِنْدَ ھُمُ الْغَیْبُ فَھُمْ یَکْتُبُوْنَ
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں
-
اَمْ یُرِیْدُوْنَ کَیْدًا فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا ھُمُ الْمَکِیْدُوْنَ
یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں
-
اَمْ لَھُمْ اِلٰہٌ غَیْرُاللہِ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ
یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے
-
وَاِنْ یَّرَوْا کِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْکُوْمٌ
اور یہ اگر آسمان کے ٹکڑوں کو گرتا ہوا بھی دیکھ لیں گے تو بھی کہیں گے یہ تو تہ بہ تہ بادل ہیں
-
فَذَرْھُمْ حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَھُمُ الَّذِیْ فِیْہِ یُصْعَقُوْنَ
تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس دن بیہوش ہوجائیں گے
-
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْہُمْ کَیْدُھُمْ شَیْئًا وَّلَا ھُمْ یُنْصَرُوْنَ
جس دن ان کی کوئی چال کام نہ آئے گی اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہوگا
-
وَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِکَ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس سے بے خبر ہے
-
وَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعْیُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ حِیْنَ تَقُوْمُ
آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں آپ ہماری نگاہ کے سامنے ہیں اور ہمیشہ قیام کرتے وقت اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہیں
-
وَمِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ
اور رات کے ایک حصّہ میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی تسبیحِ پروردگار کرتے رہیں
?