بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
وَالذّٰرِیٰتِ ذَرْوًا
ان ہواؤں کی قسم جو بادلوں کو منتشر کرنے والی ہیں
-
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًا
پھر بادل کا بوجھ اٹھانے والی ہیں
-
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًا
پھر دھیرے دھیرے چلنے والی ہیں
-
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا
پھر ایک امر کی تقسیم کرنے والی ہیں
-
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ
تم سے جس بات کا وعدہ کیا گیا ہے وہ سچی ہے
-
وَّاِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌ
اور جزا و سزا بہرحال واقع ہونے والی ہے
-
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُکِ
اور مختلف راستوں والے آسمان کی قسم
-
اِنَّکُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
کہ تم لوگ مختلف باتوں میں پڑے ہوئے ہو
-
یُّؤْفَکُ عَنْہُ مَنْ اُفِکَ
حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے
-
قُتِلَ الْخَرَّاصُوْنَ
بیشک اٹکل پچو لگانے والے مارے جائیں گے
-
الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاھُوْنَ
جو اپنی غفلت میں بھولے پڑے ہوئے ہیں
-
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ
یہ پوچھتے ہیں کہ آخر قیامت کا دن کب آئے گا
-
یَوْمَ ھُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ
تو یہ وہی دن ہے جس دن انہیں جہنّم کی آگ پر تپایا جائے گا
-
ذُوْقُوْا فِتْنَتَکُمْ ھٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ
کہ اب اپنا عذاب چکھو اور یہی وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی مچائے ہوئے تھے
-
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ
بیشک متقی افراد باغات اور چشموں کے درمیان ہوں گے
-
اٰخِذِیْنَ مَآ اٰتٰىھُمْ رَبُّہُمْ اِنَّھُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیْنَ
جو کچھ ان کا پروردگار عطا کرنے والا ہے اسے وصول کررہے ہوں گے کہ یہ لوگ پہلے سے نیک کردار تھے
-
کَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَھْجَعُوْنَ
یہ رات کے وقت بہت کم سوتے تھے
-
وَبِالْاَسْحَارِھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ
اور سحر کے وقت اللہ کی بارگاہ میں استغفار کیا کرتے تھے
-
وَفِیْٓ اَمْوَالِھِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَالْمَحْرُوْمِ
اور ان کے اموال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محروم افراد کے لئے ایک حق تھا
-
وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
-
وَفِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
اور خود تمہارے اندر بھی۔ کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو
-
وَفِی السَّمَآءِ رِزْقُکُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ
اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جن باتوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے سب کچھ موجود ہے
-
فَوَ رَبِّ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ اَنَّکُمْ تَنْطِقُوْنَ
آسمان و زمین کے مالک کی قسم یہ قرآن بالکل برحق ہے جس طرح تم خو دباتیں کررہے ہو
-
ھَلْ اَتٰىکَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰھِیْمَ الْمُکْرَمِیْنَ
کیا تمہارے پاس ابراہیم کے محترم مہمانوں کا ذکر پہنچا ہے
-
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْہِ فَقَالُوْا سَلٰمًا قَالَ سَلٰمٌ قَوْمٌ مُّنْکَرُوْنَ
جب وہ ان کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو ابراہیم نے جوابِ سلام دیتے ہوئے کہا کہ تم تو انجانی قوم معلوم ہوتے ہو
-
فَرَاغَ اِلٰٓی اَھْلِہٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍ
پھر اپنے گھر جاکر ایک موٹا تازہ بچھڑا تیار کرکے لے آئے
-
فَقَرَّبَہٗٓ اِلَیْہِمْ قَالَ اَلَا تَاْکُلُوْنَ
پھر ان کی طرف بڑھا دیا اور کہا کیا آپ لوگ نہیں کھاتے ہیں
-
فَاَوْجَسَ مِنْھُمْ خِیْفَةً قَالُوْا لَا تَخَفْ وَبَشَّرُوْہُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ
پھر اپنے نفس میں خوف کا احساس کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پھر انہیں ایک دانشمند فرزند کی بشارت دیدی
-
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُہٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَکَّتْ وَجْھَھَا وَقَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ
یہ سن کر ان کی زوجہ شور مچاتی ہوئی آئیں اور انہوں نے منہ پیٹ لیا کہ میں بڑھیا بانجھ یہ کیا بات ہے
-
قَالُوْا کَذٰلِکِ قَالَ رَبُّکِ اِنَّہٗ ھُوَ الْحَکِیْمُ الْعَلِیْمُ
ان لوگوں نے کہا یہ ایسا ہی ہوگا یہ تمہارے پروردگار کا ارشاد ہے وہ بڑی حکمت والا اور ہر چیز کا جاننے والا ہے
-
قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ اَیُّھَا الْمُرْسَلُوْنَ
ابراہیم نے کہا کہ اے فرشتو تمہیں کیا مہم درپیش ہے
-
قَالُوْٓا اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے
-
لِنُرْسِلَ عَلَیْھِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍ
تاکہ ان کے اوپر مٹی کے کھرنجے دار پتھر برسائیں
-
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّکَ لِلْمُسْرِفِیْنَ
جن پر پروردگار کی طرف سے حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشانی لگی ہوئی ہے
-
فَاَخْرَجْنَا مَنْ کَانَ فِیْھَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا
-
فَمَا وَجَدْنَا فِیْھَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ
اور وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے علاوہ کسی کو پایا بھی نہیں
-
وَ تَرَکْنَا فِیْھَآ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ
اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں
-
وَفِیْ مُوْسٰٓی اِذْ اَرْسَلْنٰہُ اِلٰی فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
اور موسٰی کے واقعہ میں بھی ہماری نشانیاں ہیں جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلی ہوئی دلیل دے کر بھیجا
-
فَتَوَلّٰی بِرُکْنِہٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
تو اس نے لشکر کے دَم پر منہ موڑ لیا اور کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے
-
فَاَخَذْنٰہُ وَجُنُوْدَہٗ فَنَبَذْنٰھُمْ فِی الْیَمِّ وَھُوَ مُلِیْمٌ
تو ہم نے اسے اور اس کی فوج کو گرفت میں لے کر دریا میں ڈال دیا اور وہ قابلِ ملامت تھا ہی
-
وَفِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْھِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ
اور قومِ عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا دیا
-
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْہِ اِلَّا جَعَلَتْہُ کَالرَّمِیْمِ
کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی
-
وَفِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَھُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰی حِیْنٍ
اور قومِ ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو
-
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّھِمْ فَاَخَذَتْہُمُ الصّٰعِقَۃُ وَھُمْ یَنْظُرُوْنَ
تو ان لوگوں نے حکمِ خدا کی نافرمانی کی تو انہیں بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے
-
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّمَا کَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَ
پھر نہ وہ اٹھنے کے قابل تھے اور نہ مدد طلب کرنے کے لائق تھے
-
وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ اِنَّہُمْ کَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
اور ان سے پہلے قومِ نوح تھی کہ وہ تو سب ہی فاسق اور بدکار تھے
-
وَالسَّمَآءَ بَنَیْنٰھَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ
اور آسمان کو ہم نے اپنی طاقت سے بنایا ہے اور ہم ہی اسے وسعت دینے والے ہیں
-
وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰھَا فَنِعْمَ الْمٰھِدُوْنَ
اور زمین کو ہم نے فرش کیا ہے تو ہم بہترین ہموار کرنے والے ہیں
-
وَمِنْ کُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْنَ
اور ہر شے میں سے ہم نے جوڑا بنایا ہے کہ شاید تم نصیحت حاصل کرسکو
-
فَفِرُّوْٓا اِلَی اللہِ اِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
لہٰذا اب خدا کی طرف دوڑ پڑو کہ میں کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں
-
وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللہِ اِلٰھًا اٰخَرَ اِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
اور خبردار اس کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا نہ بنانا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
-
کَذٰلِکَ مَآ اَتَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
اسی طرح ان سے پہلے کسی قوم کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ
-
اَتَوَاصَوْا بِہٖ بَلْ ھُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا انہوں نے ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کی ہے۔ نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں
-
فَتَوَلَّ عَنْھُمْ فَمَآ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ
لہٰذا آپ ان سے منہ موڑ لیں پھر آپ پر کوئی الزام نہیں ہے
-
وَّذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ
اور یاد دہانی بہرحال کراتے رہیں کہ یاد دہانی صاحبانِ ایمان کے حق میں مفید ہوتی ہے
-
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ
اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے
-
مَآ اُرِیْدُ مِنْھُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَآ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ
میں ان سے نہ رزق کا طلبگار ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ یہ مجھے کچھ کھلائیں
-
اِنَّ اللہَ ھُوَ الرَّزَّاقُ ذُوالْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ
بیشک رزق دینے والا، صاحبِ قوت اور زبردست صرف اللہ ہے
-
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِھِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ
پھر ان ظالمین کے لئے بھی ویسے ہی نتائج ہیں جیسے ان کے اصحاب کے لئے تھے لہٰذا یہ جلدی نہ کریں
-
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِھِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ
پھر کفار کے لئے اس دن ویل اور عذاب ہے جس دن کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے
?