• AA+ A++

یہ آٹھ دعائیں ہیں ۔

﴿پہلی دعا ﴾

امام جعفر صادق علیه السلام فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر سے باہر جانے کا اردہ کرے تو تین مرتبہ کہے

اللہ أَکْبَرُ۔

اللہ بزرگ تر ہے۔

تین مرتبہ کہے :

بِاللّٰهِ أَخْرُجُ وَبِاللّٰهِ أَدْخُلُ وَعَلَى اللّٰهِ أَتَوَكَّلُ

خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں

پھر یہ کہے:

اللّٰهُمَّ افْتَحْ لِي فِي وَجْهِي هٰذَا بِخَيْرٍ ، وَاخْتِمْ لِي بِخَيْرٍ ، وَقِنِي شَرَّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِها إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

اے معبود میرے اس کام میں بھلائی کی راہ کھول دے اور اس کا انجام بہتر کر دے اور مجھے ہر حرکت کرنے والے کی شر سے بچا جس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔

پس وہ شخص اس وقت تک خدا کی بہتر ضمانت میں رہے گا جب تک کہ وہاں واپس نہ پہنچ جائے کہ جہاں سے روانہ ہوا تھا ۔

﴿دوسری دعا﴾

امام زین العابدین علیه السلام سے منقول ہے کہ انسان گھر سے نکلتے وقت دروازے پر یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ آمَنْتُ بِاللّٰهِ تَوكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسا کرتا ہوں ۔

﴿تیسری دعا ﴾

امام محمد باقر علیه السلام سے منقول ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ ، وتَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ ؛ اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ أُمُورِي كُلِّها ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا ، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ

خدا کے نام سے میرے لئے اللہ کافی ہے میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اے معبود میں تجھ اپنے تمام امور میں خیر چاہتا ہوں اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ۔

پس اللہ تعالیٰ دنیاوی اور اخروی امر میں اس کی مدد کرے گا جس سے اسے خطرہ ہو ۔

﴿چوتھی دعا﴾

جب گھر سے باہر جانے لگے تو یہ کہے:

بِسْمِ اللّٰهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلّا بِاللّٰهِ.

خدا کے نام سے میں نے خدا پر بھروسہ کیا نہیں کوئی حرکت وقوت مگر جو خدا سے ہے

اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا خَرَجْتُ لَهُ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا خَرَجْتُ لَهُ .

اے معبود میں تجھ سے بہتری چاہتا ہوں جس کام لئے جارہا ہوں تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے جس کام کے لئے نکلا ہوں

اللّٰهُمَّ أَوْسِعْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ ، وَأَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ ، وَاسْتَعْمِلْنِي فِي طاعَتِكَ ،

اے معبود مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما اور مجھے تمام نعمتیں عطا فرما مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا دے

وَاجْعَلْ رَغْبَتِي فِيما عِنْدَكَ ، وَتَوَفَّنِي عَلَىٰ مِلَّتِكَ وَمِلَّةِ رَسُولِكَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ

مجھے اس میں رغبت دلا جو کچھ تیرے ہاں ہے اور مجھ کو اپنے دین اور اپنے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ کے دین پر موت دینا ۔

﴿پانچویں دعا﴾

امام علی رضا علیه السلام فرماتے ہیں کہ جب میرے والد گرامی گھر سے نکلتے تو اپنی زبان پر یہ کلمات جاری فرماتے تھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ، خَرَجْتُ بِحَوْلِ اللّٰهِ وَ قُوَّتِهِ ، لَابِحَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّتِي،

خدا کے نام سے جو بڑارحم والا مہربان ہے میں نکل رہا ہوں خدا کی طاقت و قوت سے نہ اپنی طاقت وقوت کے ساتھ

بَلْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ‌ يَا رَبِّ، مُتَعَرِّضاً لِرِزْقِكَ ، فَأْتِنِي بِهِ فِي عافِيَةٍ

بلکہ تیری طاقت و قوت سے اے میرے مالک تیرے رزق کے حصولکے لئے پس وہ مجھے آسانی کے ساتھ عطا فرما ۔

﴿چھٹی دعا ﴾

امام جعفر صادق علیه السلام سے مروی ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت دس مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو واپس آنے تک خدا کی حفظ و امان میں رہے گا ۔

﴿ ساتویں دعا ﴾

امام موسیٰ کاظم علیه السلام سے مروی ہے کہ جب تم سفر پر جانے لگو تو گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ اپنے سامنے دایں بایں طرف پڑھو اسی طرح سورہ توحید اور سورہ فلق اور سورہ والناس کو بھی باری باری اپنے سامنے دایں اور بایں طرف پڑھو اور پھر کہو:

اللّٰهُمَّ احْفَظْنِي وَاحْفَظْ مَا مَعِيَ ، وَسَلِّمْنِي وَسَلِّمْ مَا مَعِيَ ، وَبَلِّغْنِي وَبَلِّغْ مَا مَعِيَ بَلاغاً حَسَناً

اے معبود میری حفا ظت فرما اور جو کچھ میرے پاس ہے اس کی بھی اور جو کچھ میرے پاس ہے اسے سالم رکھ اور مجھے جو کچھ میرے ہمراہ ہے اسے اچھی طرح اپنی منزل پر پہنچا دے ۔

﴿آٹھویں دعا﴾

آنجناب (ع)ہی سے مروی ہے کہ جب گھر سے باہر نکلنے لگو خواہ سفر میں ہو یا وطن میں تو یہ کہو:

بِسْمِ اللّٰهِ ، آمَنْتُ بِاللّٰهِ ، وَتَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ ، مَا شاءَ اللّٰهُ ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلّا بِاللّٰهِ

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسہ کیا آگے جو اللہ چاہے نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو اللہ سے ہے۔

 

?