• AA+ A++

روایت ہے کہ جو شخص یہ دعا روزانہ سات مرتبہ پڑھے تو اس کے دنیا و عقبیٰ کے امور کی کفایت کی جائے گی۔

حَسْبِیَ اللہُ رَبِّیَ اللہُ لَا إلہَ إلاَّ ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ، وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ۔

مجھے ﷲ کافی ہے ﷲ میرا رب ہے نہیں کوئی معبود مگر وہی میں اس پر بھر وسہ کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے

روا یت ہے کہ جو شخص سال بھر تک روزانہ ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے تو وہ اس وقت دنیا سے نہیں جائے گا جب تک کہ بہشت میں اپنا مقام دیکھ نہیں لے گا۔

سُبْحانَ الدَّائِمِ الْقائِمِ سُبْحانَ الْقائِمِ الدَّائِمِ سُبْحانَ الْواحِدِ الْاَحَدِ

پاک تر ہے وہ جو دائم و قائم ہے، پاک ہے وہ جو قائم و دائم ہے، پاک ہے وہ جوتنہا دیکتا ہے

سُبْحانَ الْفَرْدِ الصَّمَدِ، سُبْحانَ الْحَیِّ الْقَیُّوْمِ سُبْحانَ اللہِ وَبِحَمْدِھِ

پاک ہے وہ جو یگانہ و بے نیاز ہے، پاک ہے جو زندہ و پائندہ ہے، ﷲ پاک ہے میں اسکی حمد کرتا ہوں

سُبْحانَ الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ سُبْحانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ سُبْحانَ رَبِّ الْمَلائِکَةِ وَالرُّوْح

پاک ہے وہ زندہ جس کو موت نہیں آئے گی پاک ہے وہ جو بادشاہ ہے باصفا پاک ہے وہ جو ملائکہ اور روح کا رب ہے پاک ہے

سُبْحان الْعَلِیِّ الْاَعْلَی سُبْحانَہُ وَتَعَالی۔

وہ جو بلند و بلندتر ہے وہی پاک و بلند ہے ۔

 

?