• AA+ A++

ثواب الاعمال، کافی اور محاسن میں امام جعفر صادق(ع) سے روایت ہے کہ ، حضرت رسول اکرم(ص) نے فرمایا :جو شخص روزانہ پندرہ مرتبہ کہے:

لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ حَقّاً حَقّاً  لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ إیِماناً وَتَصْدِیقاً

ﷲ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور یہی حق ہے ﷲ کے سوائے کوئی معبود نہیں وہ ایمان بھی ہے اور تصدیق بھی

 لَا إلہَ إلاَّ اللہُ عُبُودِیَّةً وَرِقّاً۔

ﷲ کے سوائے کوئی معبود نہیں اُسی کی عبدیت اور غلامی ہے۔

تو خدا نگاہ رحمت اس سے نہ پھیرے گا یہاں تک کہ اسے بہشت میں پہنچا دے گا

?