شیخ کلینی(رح) ، ابن بابویہ(رح) اور برقی(رح) نے معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص روزانہ دس مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے پینتالیس ہزار نیکیاں لکھ دے گا اس کی پینتالیس ہزار برائیاں مٹا دے گا اور بہشت میں اس کے پینتالیس ہزار درجے بلند کر دے گا. اس کو شیطانوں اور ظالموں کے شر سے محفوظ رکھے گا اور گناہ کبیرہ کا اس پر کوئی بس نہ چل سکے گا۔ ایک اور روایت کے مطابق وہ شخص ایسا ہو گا جیسے اس نے قرآن مجید کے بارہ ختم کیے ہوں اور خدا بہشت میں اس کے لیے مکان تیار کرے گا ، البتہ ابن بابویہ(رح) کی روایت میں دس مرتبہ پڑھنے کا ذکر نہیں آیا اور وہ دعا یہ ہے۔
أَشْھَدُ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ
میں گواہی دیتا ہو ں کہ کوئی نہیں معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں
إلہاً واحِداً أَحَداً صَمَداً لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلاَ وَلَداً۔
وہ معبود ہے اکیلا یگانہ بے نیاز کہ جس کی نہ کوئی زوجہ ہے اور نہ کوئی فرزند۔