بلد الامین میں حضرت رسول اکرمؐ سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص روزانہ دس مرتبہ یہ دعا پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے چار ہزار گناہان کبیرہ معاف کر دے گا، اسے سکرات موت ، فشار قبر اور قیامت کے ایک لاکھ ہولناک مناظر سے بچا لے گا، اسے شیطان اور اس کے لشکروں سے محفوظ رکھے گا۔ اس کا قرض ادا فرمائے گا اور اس کے تمام رنج وغم دور کرے گا وہ یہ دعا ہے ۔
أَعْدَدْتُ لِکُلِّ ھَوْلٍ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَلِکُلِّ ھَمٍّ وَغَمٍّ مَا شاءَ اللہُ
میں تیار ہوں کہ ہر دہشت پر کہوں ، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، ہر غم و اندیشے میں کہوں ، جو چاہے اللہ
وَلِکُلِّ نِعْمَةٍ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلِکُلِّ رَخاءٍ الشُّکْرُ لِلّٰہِِ
ہر نعمت پر کہوں حمد ہے اللہ کے لیے، ہر راحت میں کہوں شکر ہے خدا کا
وَلِکُلِّ ٲُعْجُوبَةٍ سُبْحانَ اللہِ وَلِکُلِّ ذَنْبٍ أَسْتَغْفِرُ اللہَ
ہر عجیب امر پر کہوں پاک تر ہے اللہ ہر گناہ پر کہوں اللہ سے معافی مانگتا ہوں
وَلِکُلِّ مُصِیبَةٍ إنَّا لِلّٰہِ وَ إنَّا إلَیْہِ راجِعُونَ
ہر مصیبت پر کہوں ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف پلٹ جائیں گے
وَلِکُلِّ ضِیقٍ حَسْبِیَ اللہُ وَلِکُلِّ قَضاءٍ وَقَدَرٍ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ
ہر تکلیف میں کہوں مجھے اللہ کافی ہے ہر ہونی شدنی پر کہوں میں اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں
وَلِکُلِّ عَدُوٍّ اعْتَصَمْتُ بِاللہِ
ہر دشمن کیلئے کہوں میں خدا کی پناہ لیتاہوں
وَلِکُلِّ طاعَةٍ وَمَعْصِیَةٍ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
اور ہر اطاعت اور نافرمانی پر کہوں نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو اللہ بلند و بزرگ سے ہے۔