• AA+ A++

 قطب راوندی(رح) نے کتاب دعوات میں امام علی رضا(ع) سے روایت نقل کی گئی ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا:جو شخص یہ چاہتا ہے کہ ملاءِ اعلیٰ میں اسکی مجاہدین سے بھی زیادہ تعریف کی جائے تو اسے روزانہ یہ دعا پڑھنی چاہیئے. پس اگر اسے کوئی حاجت درپیش ہوگی تو وہ پوری کی جائیگی، اگر اس کا کوئی دشمن ہوگا تو یہ اس پر غالب آئیگا، اگر مقروض ہوگا تو اسکا قرض ادا ہو جائیگا اور اگر رنج و غم میں مبتلا ہوگا تو وہ دور ہوجا ئیگا یہ دعا ساتوں آسمانوں سے گزر کر لوح محفوظ تک جا پہنچتی ہے اور وہاں اس کیلئے لکھ دی جاتی ہے ، وہ دعا یہ ہے :

سُبْحانَ اللّٰہِ کَما یَنْبَغِی لِلّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَما یَنْبَغِی لِلّٰہِ، وَلَا إلہَ إلَّا اللہُ کَما یَنْبَغِی لِلّٰہِ

ﷲ پاک و پاکیزہ ہے جیسے اسے ہونا چاہیئے . حمد خدا کے لیے ہے جیسی اس کی حمد ہونی چاہیئے، نہیں کوئی معبود مگر ﷲ جیسا کہ ہونا چاہیئے

وَاللہُ أَکْبَرُ کَما یَنْبَغِی لِلّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلَّا بِاللهِ وَصَلَّی اللہُ عَلَی مُحَمَّدٍ

ﷲ بزرگ تر ہے جیسا کہ اسے ہونا چاہیئے نہیں کوئی حرکت و قوت مگر جو ﷲ سے ہے اور خدا رحمت فرمائے اپنے نبی محمد(ص) پر

وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ وَجَمِیعِ الْمُرْسَلِین وَالنَّبِیِّینَ حَتَّی یَرْضَی اللہُ۔

 اور ان کے اہل بیت(ع) پر اور وہ رحمت کرے تمام رسولوں اور نبیوں پر اس قدر کہ وہ راضی ہو جائے۔

?