کشف الغمہ اور امالی شیخ طوسی(رح) میں معتبر سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے کہ حضرت رسول نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لَا إلہَ إلاَّ اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینُ۔
نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو واضح حق کا بادشاہ ہے۔
تو وہ فقر و غربت اور وحشت قبر سے امان پا جائے گا ، توانگری کا رخ اس کی طرف ہوجائے گا اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھل جائیں گے۔ امالی میں
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الحَقُّ الْمُبِیْنَ
نقل ہوا ہے اور ثواب الاعمال و محاسن برقی(رح) میں سو کے بجائے تیس مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے