معتبر سند کے ساتھ آپ ہی سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ۔
نہیں طاقت و قوت مگر جو اللہ سے ہے۔
تو خدائے تعالیٰ اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دے گا جن میں سب سے کم تر رنج و غم دور کر دینا ہے اور ایک دوسری روایت کے مطابق اس شخص کو فقر کبھی دامن گیر نہ ہو گا ۔ شیخ کلینی(رح) ،طبرسی(رح) اور دیگر علماء نے حسن اور معتبر اسناد کیساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ رسول اکرمؐ روزانہ ستر مرتبہ
ٲسْتَغْفِرُ اللہَ ۔
میں خدا سے معافی مانگتا ہوں۔
اور ستر مرتبہ
أَتُوبُ إلَی اللہِ۔
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں ۔
کہا کرتے تھے۔