• AA+ A++

ایک اور معتبر سند کے ساتھ آنجناب(ع) سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سات مرتبہ یہ کہے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِِ عَلَی کُلِّ نِعْمَةٍ کانَتْ أَوْ ھِیَ کائِنَۃٌ۔

خدا کی حمد ہے ہر اس نعمت پر جو پہلے ملی تھی یا اب ملی ہے۔

تو اس نے گذشتہ اور آئندہ نعمتوں کا شکر ادا کیا 

﴿نیکیوں کی کثرت اور گناہوں سے بخشش کی دعا

معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام ہی سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز پچیس مرتبہ یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِماتِ۔

اے اللہ بخش دے تمام مومنین و مومنات کو اور تمام مسلمین و مسلمات کو۔

تو حق تعالیٰ اس کے لیے تمام گزرے ہوئے اور آئندہ قیامت تک آنے والے مومنوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھ دیگا، اتنی ہی تعداد میں اسکے گناہ بخش دیگا اور بہشت میں اسکے اتنے ہی درجات بلند کر دیگا

 

?