ابن بابویہ(رح) نے صحیح سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر روز سات مرتبہ یہ دعا پڑھے:
أَسْأَلُ اللہِ الْجَنَّةَ وَ أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ النَّارِ۔
میں خدا سے جنت مانگتا ہوں اور جہنم سے خدا کی پناہ لیتا ہوں ۔
تو جہنم کہتی ہے کہ خدایا تو اسے مجھ سے بچالے، دیگر معتبر سند کے ساتھ آپ سے روایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی مومن روزانہ چالیس گناہ کبیرہ کرے اور پھر پشیمان ہو کر یہ کلمات پڑھے تو خدائے تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا۔
أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِی لاَ إِلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ بَدِیعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
اس خدا سے معافی مانگتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر وہ زندہ پائندہ آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا
ذُوالْجَلالِ وَالْاِکْرَامِ وَأَسْأَلُہُ أَنْ یَتُوبَ عَلَیَّ۔
جلال و اکرام کا مالک اور سوال کرتا ہوں کہ وہ میری توبہ قبول کر لے۔