• AA+ A++

مقباس المصابیح میں علامہ مجلسی(رح) فرماتے ہیں کہ معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے منقول ہے کہ حق سبحانہ و تعالیٰ دن کی تین ساعتوں میں اور رات کی تین ساعتوں میں اپنی ذات کی بزرگی اور بڑائی بیان فرماتا ہے ان میں دن کی تین ساعتیں ، وقت چاشت سے اول ظہر تک اور رات کی تین ساعتیں کی آخری تہائی سے صبح تک ہیں . پس جو بندہ مومن ان مذکورہ ساعتوں میں درج ذیل تمجید پڑھے اور اس کا دل خدا سے لگا ہو تواللہ تعالیٰ اس کی حاجات پوری فرمائے گا . اگر وہ بد بخت و بد انجام ہے تو خوش بخت و نیک انجام ہو جائے گا ۔ مؤلف کہتے ہیں: اگر ان ساعتوں میں یہ دعا پڑھے تو بہت مناسب ہے اور وہ دعا یہ ہے

أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ رَبُّ الْعالَمِینَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیمُ

تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جہانوں کا پروردگار ہے تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑے رحم والا مہربان ہے

 أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْعَلِیُّ الْکَبِیرُ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ مَلِکُ یَوْمِ الدِّینِ

 تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بلند تر و بزرگ تر ہے تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو قیامت کے دن کا مالک ہے

أَنْتَ اللہُ لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

 تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ مہربان پردہ پوش ہے تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ غلبے والا اور حکمت والاہے

 أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ مِنْکَ بَدْءُ کُلِّ شَیْئٍ وَ إلَیْکَ یَعُودُ کُلُّ شَیْئٍ

 تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ تجھ سے ہر چیز کی ابتداء اور تیری ہی طرف بازگشت ہے

أَنْتَ اللہُ الَّذِی لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَلاَ تَزالُ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ خالِقُ الْخَیْرِ وَالشَّرِّ

تو معبود ہے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا تو وہ معبود ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو  خیر و شر کا خالق ہے

 أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ خالِقُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ 

 تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو جنت و جہنم کاخالق ہے 

أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ

تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو جو یگانہ و بے نیاز ہے جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہم پلہ ہے

 أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ اَلسَّلاَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیمِنُ الْعَزِیزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ

 تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بادشاہ ہے پاک صفات سلامتی والا امن دینے والا نگہبان عزت والا زبر دست بڑائی والا اللہ پاک ہر اس چیز سے جسے اسکا شریک بناتے ہیں

 سُبْحانَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ أَنْتَ اللہُ الْخالِقُ الْبارِئُ الْمصَوِّرُ لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنَی

 تو معبود ہے جو پیدا کرنے والا سنوارنے والا صورت بنانے والا تیرے لیے اچھے اچھے نام ہیں

یُسَبِّحُ لَکَ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَأَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

تیری تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور تو غلبے والا حکمت والا ہے

أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْکَبِیرُ الْمُتَعالِی وَالْکِبْرِیاءُ رِدَاؤُکَ۔

تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑائی بلندی اور بزرگی تیرا لباس ہے ۔

 

?