﴿20﴾ دیلمی(رح) نے اعلام الدین میں ابن عباس سے روایت کی ہے کہ رسول پاک نے فرمایا:جو شخص مغرب کی نماز کے بعد ان آیات کو تین مرتبہ پڑھے تو وہ گذشتہ دن کا ضائع ہو جانے والا ثواب حاصل کر لے گا. اس کی نماز قبول ہو گی اگر ہر فریضہ اور سنتی نماز کے بعد پڑھے تو اس کے لیے آسمان کے ستاروں، بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور زمین کے ذرّوں کی تعداد کے مطابق نیکیاں لکھی جائیں گی جب وہ مرے گا تو قبر میں اسے ہر نیکی کے عوض دس نیکیاں مزید عطا ہوں گی۔ وہ آیات یہ ہیں
فَسُبْحانَ اللہِ حِینَ تُمْسُون وَحِینَ تُصْبِحُونَ وَلَہ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِیَّاً وَحِینَ تُظْھِرُون
اللہ پاک ہے جب تم شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو اس کے لیے حمد ہے آسمانوں اورزمین میں اور رات میں بھی ہے اور جب تم ظہر کرتے ہو
یُخْرِج الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَیُحْیِی الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذلِکَ تُخْرَجُونَ سُبْحانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ
وہ مردہ میں سے زندہ کواور زندہ میں سے مردہ کو باہرنکالتا ہے وہ زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جائو گے پاک ہے تیرا صاحب عزّت رب باتوںسے جودہ اس کے لیے کہتے ہیں
وَسَلامٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ وَالْحَمْد لِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ
اور سلام ہے سب نبیوں پر اور حمد بس خدا کیلئے ہے جو جہانوں کا رب ہے