• AA+ A++

﴿18﴾شیخ کلینی(رح) اور دیگر علما نے معتبر سند کیساتھ اہلبیتؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی داڑھی پکڑے ہوئے بائیں ہاتھ کو آسمان کی طرف بلند کر کے تین مرتبہ کہے:

یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ ارْحَمْنِی مِنَ النَّارِ

اے دبدبہ و عزت کے مالک آگ کے مقابل مجھ پر رحم فرما

اور پھر تین مرتبہ کہے :

أَجِرْنِی من ْ الْعَذابِ الْاَلِیمِ

مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے

اسکے بعد دائیں ہاتھ کو داڑھی سے ہٹا کر دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر تین مرتبہ کہے :

یَا عَزِیزُیَا کَرِیمُ یَا رَحْمٰنُ یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ

اے غالب اے سخی اے رحم والے اے بخشنے والے اے مہربان۔

پھر ہاتھوں کو پلٹا کر یعنی ہتھیلیاں نیچے کی طرف کر کے ہاتھ آسمان کی طرف بلندکر کے تین مرتبہ کہے:

أَجِرْنِی مِنَ العَذابِ الْاَلِیمِ

مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے

اور پھر یہ کہے:

وَصَلَّی اللہُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَالْمَلائِکَۃُ وَ الرُّوْحُ

خدا حضرت محمد (ص) ان کی آل(ع) پر رحمت کرے اور فرشتوں اور روح پر بھی

پھر فرمایا کہ جو شخص اس دعا کو مذکورہ طریقے سے پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ بخش د ے گا اور اس سے خوشنود ہوگا، جن و انس کے علاوہ دیگر مخلوقات بھی اسکی موت تک اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔

?