• AA+ A++

شیخ کلینی(رح) نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص خدااور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے ہر فریضہ نماز کے بعد سورہ

قُل ھُو اللہُ اَحَدُ

کا پڑھنا ترک نہیں کرنا چاہیئے. کیونکہ جو شخص اس سورہ کی تلاوت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی جمع کر دے گا پس وہ اس کو ،اس کے والدین کو اور اسکے رشتہ داروں کوبخش دیگا ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد سورہ

قُل ھُو اللہُ اَحَدُ

 پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تزویج سیاہ چشم حور کے ساتھ کرے گا سید ابن طاووس نے رسول خدا سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد سورہ

قُل ھُو اللہُ اَحَدُ

پڑھے گا آسمان سے اس پر رحمت نازل ہوگی اور اسے تسکین حاصل ہوگی اور اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت فرمائے گا نیز وہ اس کے گناہ معاف کردے گا اور جو بھی حاجت طلب کرے گا خدا اسے پوری کرے گا۔

?