• AA+ A++

﴿15﴾کفعمی(رح) نے حضرت رسول اللہ سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے آنحضرت(ص) کی خدمت میں اپنی بیماری اور تنگدستی کی شکایت کی تو آپ(ص) نے اس سے فرمایا کہ ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دُعا پڑھا کرو:

تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ وَالْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلاَ وَلَداً وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیراً

میں نے اس پر بھر وسہ کیا جو زندہ ہے اسے موت نہیں حمد ہے خدا کے لیے جس نے نہ کوئی بیوی بنائی اور نہ کوئی بیٹا نہ بادشاہت میں کوئی اس کاشریک ہے نہ بوجہ کمزوری کوئی اس کا مددگار ہے اور اسکی بہت زیادہ بڑائی کرو۔

ایک اور روایت کے مطابق آنحضرت(ص) نے فرمایا: جب بھی مجھے کوئی مشکل امر درپیش ہوتا تو جبرائیل(ع) میرے پاس آتے اور کہتے کہ اس ﴿مذکورہ بالا﴾ دعا کو پڑھیں. معتبر احادیث میں آیا ہے کہ دل کے وسوسوں، قرض، پریشانی اور بیماری دور کرنے کیلئے یہ دُعا بار بار پڑھی جائے بعض روایات میں ہے کہ اس کے شروع میں لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ بھی پڑھا جائے.

?