• AA+ A++

﴿13﴾شیخ کلینی(رح)، ابن بابویہ(رح) اور دیگر علما نے صحیح اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ جبرائیل(ع) زندان میں حضرت یوسف علیه السلام کے پاس آئے اور کہا: ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھا کریں:

اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِی مِنْ أَمْرِی فَرَجاً وَ مَخْرَجاً وَ ارْزُقْنِی مِنْ حَیْثُ أَحْتَسِبُ وَ مِنْ حَیْثُ لَا أَحْتَسِب‏

اے معبود! میرے لیے کشائش اور بچ نکلنے کا سامان پیدا کر اور مجھے روزی دے جہاں سے مجھے توقع ہے. اور جہاں سے توقع نہیں ہے.

ہر نماز کے بعد دعا

﴿16﴾شیخ مفید(رح) نے مقنعہ میں تعقیبات نماز کے سلسلے میں لکھا ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ انْفَعْنا بالْعِلْمِ وَزَیِّنَابِالْحِلْمِ وَجَمِّلْنا بِالْعافِیَةِ وَاَکَرِّمْنَا بِالتَّقْوی إنَّ وَلِیِّیَ اللہُ الَّذِی نَزَّل َالْکِتابَ وَھُوَ یَتَوَلَّی الصَّالِحِینَ۔

اے معبود! ہمیں علم کے ذریعے فائدہ دے ،حلم سے مزین فرما ،عافیت کی زیبائی بخش اور تقویٰ کے ذریعے معزز فرما یقیناً میرا مددگار وہ اللہ ہے جس نے کتاب نازل فرمائی اور وہ نیکوکاروں کی مدد کرتا ہے

?