﴿12﴾شیخ برقی نے موثق سند کیساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ نماز سے فارغ ہو کر اپنے زانوئوں کو حرکت دینے سے پہلے جو بھی شخص اس تہلیل کو دس مرتبہ پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے چار کروڑ گناہوں کو مٹادے گا اور اس کے لیے چار کروڑ نیکیاں لکھ دے گا۔ اس کے پڑھنے کا اتنا ثواب ہے کہ گویا اس شخص نے بارہ مرتبہ قرآن مجید ختم کیا ہے پھر فرمایا کہ میں تو سو مرتبہ پڑھتا ہوں . لیکن تمہارے لیے اس کا دس مرتبہ پڑھنا ہی کافی ہے. اور وہ تحلیل یہ ہے:
أَشْھَدُ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ إلٰھاً وَاحِداً أَحَداً صَمَداً لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلاَ وَلَداً
میں گواہ ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ یکتا ہے اسکا کوئی شریک نہیں وہ معبود تنہا، اکیلا اور بے نیازہے نہ اس نے کوئی بیوی کی نہ کسی کو بیٹا بنایا.
اس تہلیل کی فضیلت میں بہت کچھ بیان کیا گیا ہے خصوصاً اسے صبح و شام کی نمازوں کی تعقیبات میں اور طلوع و غروب کے وقت پڑھنا چاہیئے۔